جمہوری ،خودمختار پاکستان کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ‘پیپلز پارٹی

منگل 14 اگست 2018 18:14

جمہوری ،خودمختار پاکستان کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ‘پیپلز پارٹی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی ایک جمہوری اور خودمختار پاکستان کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی،پیپلزپارٹی کے جیالے اس ملک پر کبھی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ان خیالات کا اظہار چودھری اسلم گل اور حاجی عزیزالرحمن چن نے آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی پنجاب کے زیر اہتمام 14 اگست کی صبح پنجاب سیکرٹریٹ میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی اور جشن آزادی کے حوالے سے 12پائونڈ کا کیک کاٹا گیا۔

اس موقع پر پیپلزپارٹی پنجاب کے سینئر نائب صدر چوہدری اسلم گل اور صدر لاہور حاجی عزیزالرحمن چن تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ دیگر مقررین میں عثمان ملک، جمیل منج علامہ یوسف اعوان، الطاف قریشی اور دیگر رہنما شامل تھے۔اس موقع پر سینئر پارٹی رہنماں اور تنظیمی عہدیداروں کے علاوہ اس موقع پر لاہور بھر سے جیالوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔