نوویک جوکووچ، واورینکا اور ثام قیوری سنسناٹی ماسٹرز ٹینس مینز سنگلز دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے، اینڈی مرے شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر

منگل 14 اگست 2018 18:20

نوویک جوکووچ، واورینکا اور ثام قیوری سنسناٹی ماسٹرز ٹینس مینز سنگلز ..
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) نوویک جوکووچ، سٹانسلاس واورینکا اور ثام قیوری فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے، اینڈی مرے شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے۔

(جاری ہے)

امریکہ میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز سنگلز پہلے رائونڈ میچز میں سربین سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک جوکووچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف امریکن کھلاڑی سٹیو جانسن کو ٹائی بریک پر 6-4 اور 7-6 سے ہرا کر دوسرے رائونڈ میں جگہ بنائی، سوئس کھلاڑی واورینکا بھی پہلی آزمائش میں سرخرو رہے، انہوں نے ارجنٹائنی کھلاڑی ڈائیگو کو شکست فاش سے دوچار کیا، امریکہ کے ثام قیوری نے ہم وطن کھلاڑی جان اسنر کو ہرا کر پہلا مرحلہ عبور کیا، جریمی شارڈے نے فرننڈو ورڈسکو کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، ڈیوڈ فیرر بھی پہلے رائونڈ کے مہمان ثابت ہوئے، انہیں فرانسیسی کھلاڑی بینوئٹ پیئر نے شکست فاش سے دوچار کیا، سٹار برطانوی کھلاڑی اور سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے پہلا مرحلہ عبور کرنے میں ناکام رہے، انہیں فرانس کے لیوکاس پائولی نے شکست دی۔

متعلقہ عنوان :