رام اللہ، اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل تین فلسطینیوں نے انتظامی حراست کیخلاف بطور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کردی

منگل 14 اگست 2018 18:26

رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) اسرائیلی جیلوں میں انتظامی حراست کی غیرانسانی پالیسی کے تحت پابند سلاسل تین فلسطینیوں نے بطور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی کردی ہے۔کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ بیت امر کے 28 سالہ صدام عوض، المغیر کے 21 سالہ عباس ابو علیا اور الظاھریہ کے 46 سالہ خالد البطاط نے انتظامی قید کے خلاف بہ طور احتجاج 12 اگست سے بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

(جاری ہے)

کلب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسیر عوض کو سنہ 2009ء میں پہلی بار گرفتارکیا گیا تھا۔ اسے سات سال قید کی سزا سنائی گئی مگر سنہ 2011ء میں اسے قیدیوں کے تبادلے کے ایک معاہدے کے تحت رہا کر دیا گیا تھا۔ تاہم انہیں چار سال کے بعد دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔اسیر ابوعلیا مسلسل 14 ماہ سے انتظامی قید کے تحت پابند سلاسل ہیں۔ حال ہی میں ان کی مدت حراست میں مزید چار ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔اسی طرح اسیر البطاط بھی 14 ماہ سے مسلسل انتظامی قید کے تحت حراست میں رہے ہیں۔ حال ہی میں 18 جولائی کو انہیں دوبارہ حراست میں لے لیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :