Live Updates

پی ٹی آئی کی حکومت بد عنوان عناصر کے خلاف کسی امتیاز کے بغیر ایکشن لے گی،فیصل واڈا

کرپشن کے خاتمے کیساتھ ساتھ لٹیروں سے لوٹی ہوئی دولت واپس لائینگے، رہنماء پی ٹی آئی

منگل 14 اگست 2018 18:30

پی ٹی آئی کی حکومت بد عنوان عناصر کے خلاف کسی امتیاز کے بغیر ایکشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمافیصل واڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت بد عنوان عناصر کیخلاف بلا امتیاز ایکشن لے گی،کرپشن کے خاتمے کیساتھ ساتھ لٹیروں سے لوٹی ہوئی دولت واپس لائینگے۔ایک انٹرویو میں رہنماء پاکستان تحریک انصاف فیصل واڈا نے کہا کہ قومی لیڈر کادامن صاف ہوناچاہے اور الحمداللہ عمران خان پر بد عنوانی کے کوئی الزامات نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت بد عنوان عناصر کے خلاف کسی امتیاز کے بغیر ایکشن لے گی،کرپشن کے خاتمے کیساتھ ساتھ لٹیروں سے لوٹی ہوئی دولت واپس لائینگے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوامیں پی ٹی آئی کی سابق حکومت نے بہت اسلوب حکمرانی اختیار کیا تھا اور کئی ملین روپے کی ریکوری کی تھی ۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے روٹی ، کپڑااور مکان کانعرہ لگایا تھاتاہم گزشتہ کئی سالوں سے سندھ میں نظام کو سٹریم لائن نہیں کیا جاسکا۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت کسی خاص شخص کیخلاف مخاصمانہ پالیسی اختیار نہیں کرے گی اور نہ ہی کسی انتقام لیاجائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات