ریلوے پولیس نے لانڈھی پولیس اسٹیشن پر کارروائی کے دوران 2 خواتین سمیت 3ملزمان کو گرفتا رکرکے 50کلو گرام چرس برآمد کرلی

منگل 14 اگست 2018 18:35

ریلوے پولیس نے لانڈھی پولیس اسٹیشن پر کارروائی کے دوران 2 خواتین سمیت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) ریلوے پولیس نے لانڈھی پولیس اسٹیشن پر کارروائی کے دوران 2 خواتین سمیت 3ملزمان کو گرفتا رکرکے 50کلو گرام چرس برآمد کرلی ہے ۔برآمد ہونے والی منشیات کی قیمت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے ۔یہ بات منگل کو ایس ایس پی ریلوے شہلا قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتائی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ ریلوے پولیس نے لانڈھی اسٹیشن پر پاکستان ایکسپر یس میں کارروائی کی اور تین ملزمان ثمینہ ،ارم اور یوسف کو گرفتار 50کلو گرام چرس برآمد کرلی ۔

ملزمان فیصل آباد سے منشیات لے کر کراچی آرہے یں اور انہوںنے یہ چرس ٹونی نامی منشیات فروش کو دینی تھی ۔ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ انہیں چرس اسمگل کرنے کے 5سے 10ہزار روپے ملتے تھے ۔ہمارے گھر میں کوئی کمانے والا نہیں مالی حالت سے مجبور ہو کر یہ اقدام کیا ہے ۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔