پنجاب بھر میں میڈیکل انٹری ٹیسٹ رواں ماہ ہوں گے

منگل 14 اگست 2018 18:43

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) پنجاب بھر میں میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں شرکت کے لیے نادرا شناختی کارڈ برائے نابالغاں اور سمارٹ کارڈ برائے بچگان کی شرط ختم کردی گئی ،امیدواران صرف متعلقہ ڈومیسائل پر ٹیسٹ میں شرکت کے اہل ہوں گے ، پنجاب بھر کے سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لیے میڈیکل انٹری ٹیسٹ اگست میں ہوں گے ،انٹری ٹیسٹ میں شرکت یقینی بنانے کے لیے خواہش مند طلباء و طالبات کے لیے راہنماء ہدایات جا ری کر دی گئیں ۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پنجاب کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ پنجاب بھر کے سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لیے میڈیکل انٹری ٹیسٹ اگست میں ہوں گے تاھم عمومی طور پر ہر سال کئی طلباء راہنمائی کی کمی کی وجہ سے انٹری ٹیسٹ میں شمولیت ہی نہیں کر سکتے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ اس ضمن میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پنجاب نے میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں شمولیت کے خواہش مند امیدواروں کے لیے راہنماء ہدایات جاری کی ہیں ۔

ان راہنماء ہدایات کے مطابق امیدواروں کے پاس ڈومیسائل سرٹیفکیٹ ، قومی شناختی کارڈ یا نادرا کا جاری کردہ ب فارم یا پاسپورٹ ،میٹرک یا مساوی اہلیت کا سرٹیفکیٹ ،ایچ ایس ایس سی پارٹ I،پارٹ IIیا مساوی اہلیت کا سرٹیفکیٹ ،حالیہ رنگین تصویر کی سافٹ کاپی ،ذرائع نے اے پی پی کو مزید بتایاکہ میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے امیدواروں کی پریشانی کے پیش نظر 18برس سے کم عمر امیدواروں کے لیے نادرا شناختی کارڈ برائے نابالغاں اور سمارٹ کارڈ برائے بچگان کی شرط ختم کر کے امیدواروں کو پنجاب ،اسلام آباد یا گلگت بلتستان کا ڈومیسائل پیش کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں ۔

امیدواروں کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ وہ ان ہدایات کی روشنی میں تمام اصل دستاویزات کو سکین کر کے اپنے کمپیوٹر میں محفوظ کر لیں اور بوقت ضرورت آن لائن اپلائی کریں ۔

متعلقہ عنوان :