پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کے لیے بنا ہے،وائس چانسلر بہائو الدین زکریایونیورسٹی ملتان

منگل 14 اگست 2018 18:43

ملتان۔14 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) بہائو الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں جشن یوم آزادی کے موقعہ پر پرچم کشائی ، قومی ترانہ ،و ملی نغمے کے پروگرام اور کتب کی نمائش ہوئی․ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین وائس چانسلر بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان نے پرچم کشائی کی ،․ قومی ترانہ ہوااور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا ئیںمانگی گئیں․ اس موقعہ پر ڈین چیئرمین فیکلٹی ممبران ، افسران ملازمین و طلباء طالبات کی بڑی تعداد موجو د تھی․ بعد ازاں جناح آڈیٹوریم بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں منعقدہ 71 ویںجشن یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے کہاکہ آج پاکستان کا جشن آزادی ہی․ آج کا دن ہمیں سوچ و بچار کی دعوت دیتا ہی․لاکھوں لوگوں کی قربانیاں اور بے پناہ مشکلات کے بعد یہ وطن حاصل کیا․ پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کے لیے بنا ہی․ اور اس کا مستقبل روشن ہی․ انتہائی مشکل حالات کے باوجود پاکستان کا اقوام عالم میں نمایاں مقام ہی․ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے خواب اور قائد اعظم محمد علی جناح کی تعبیر والا پاکستان بنانا ہوگا․انہوں نے کہاکہ منزل قریب ہی․ قوم کو شب و روز محنت کرنی ہوگی․ سماجی انصاف ، امن و عامہ اور امیر و غریب کے لیے یکساں معاشرے کے قیام سے ہی پاکستان ترقی کی بلندیوں کو چھو سکے گا․انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل کو اپنے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کو ذہن نشین کرتے ہوئے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا․ڈائریکٹرڈی ایس اے پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف خان نے کہاکہ پاکستانی عوام اور پاک فوج نے اپنے خون سے اس ملک کی آبیاری کی ہی․ نوجوان روشن اور ترقی یافتہ پاکستان کی امید ہیں․ نوجوانوں کو اپنے آبائو اجداد کی لازوال قربانیوں کو یاد رکھنا ہوگا․جس سے پاکستان کی آزادی کا جشن دوبالا ہوجائے گا انہوں نے کہاکہ اگر حکومت قائد اعظم کے وژن کے مطابق کردار ادا کرے تو دنیا میں پاکستان کا نام بلند ہوسکتا ہے ․تقریب میں یونیورسٹی ماڈل سکول کے ننھے طلباء طالبات نے ٹیبلو ، ملی نغمے ، ترانے اور خاکے پیش کرکے سماں باندھ دیا․ زکریا میوزک اینڈ ڈراماٹک سوسائٹی اور ڈیبیٹنگ سوسائٹی نے اپنی پرفارمنس سے تقریب کو چار چاند لگادیے ․ تقریب میں ڈین پروفیسر ڈاکٹربشیر احمد چوہدری ، ڈین پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری ، ڈین پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر ، رجسٹرار ڈاکٹر محمد عمر چوہدری ، پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب ، صہیب راشد خان ، ڈاکٹر مقرب اکبر ، ڈاکٹر انجینئر عابد لطیف ، مخدوم خالد خورشید ، ڈاکٹر عامر نواز ، ڈاکٹر فرخ ارسلا ن صدیقی ، انجینئر ڈاکٹر طاہر سلطان ، پروفیسر ڈاکٹر عمران شریف ، پروفیسر ڈاکٹر رائو عبدالقیوم ، ڈاکٹر محمد فاروق ، ڈاکٹر فہد قریشی،انجینئر فرحان حنیف راجپوت ، محمد حر غوری ، صدیق خان بلوچ ، صوفی نیاز لودھی ، ملک صفدر حسین ، رانا مدثر مشتاق سمیت بڑی تعداد میں فیکلٹی ممبران طلباء طالبات اور یونیورسٹی ملازمین نے جوش و خروش سے جشن آزادی تقریبات میں حصہ لے کر وطن سے محبت کا اظہار کیا۔