ہمارا ملک زرعی ملک ہے اور زراعت پانی کے بغیر ممکن نہیں‘سردار تنویر الیاس

اگر ہم نے ڈیم نہ بنائے توملک مستقبل میں پانی کے مسئلے سے دو چار ہو سکتا ہے ،پانی ہو گا تو ہی اناج پیدا ہو سکے

منگل 14 اگست 2018 19:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) سردار تنویرالیاس خان صوبائی وزیر برائے زراعت وخوراک اور منصوبہ بندی و ترقیات نے کہا کہ پاکستان کے حصول کے لیے ہمارے بزرگوں نے طویل جدو جہد کی اور قربانیاں دیں-نوجوان ملک و قوم کا سرمایہ ہیں اور انہیں ماسوائے تعلیم حاصل کرنے کے اور کوئی کام نہیں ہونا چاہیی-کل کو آپ نوجوانوں نے ہی ملک و قوم کی بھاگ ڈور کو سنبھالنا ہی-قائد اعظم محمد علی جناح نے نوجوانوں کو پاکستان کی ریڑھ ہڈی کہا ہی اور آپ ہی ملک کے لیے ترقی کا راستہ ہیں-سردار تنویرالیاس خان صوبائی وزیر برائے زراعت وخوراک نے کہا کہ اس جشن آزادی کے موقع پر شجر کاری مہم کو بھی جشن آزادی کا حصہ بنایا گیا ہی-سب لوگ اپنے گھروں میں ایک ایک پودا ضرور لگائیں یہ بھی ملک و قوم کی خدمت سے کم نہیں ہی-سردار تنویرالیاس خان صوبائی وزیر برائے زراعت وخوراک نے کہا کہ ہمارا ملک زرعی ملک ہے اور زراعت پانی کے بغیر ممکن نہیں- اگر ہم نے ڈیم نہ بنائے توملک مستقبل میں پانی کے مسئلے سے دو چار ہو سکتا ہے چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے ڈیم بنانے کی جو مہم شروع کی ہے یہ مہم صرف پاکستان اور ہمارے کسانوں کے لیے ہے -پانی ہو گا تو ہی اناج پیدا ہو سکی-آج جشن آزادی کے موقع پر ہمیں یہ بھی عہد کرنا چاہیے کہ ہم ڈیم کی تعمیر کی مہم میں چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلیں اور اپنی استعداد کے مطابق حصہ ڈالیں10روپی,100,1000 جتنا جو کر سکتا کری -آج ہم 71واں یوم آزادی منا رہے ہیں اس موقع پر شجر کاری مہم اور ڈیم بنانے کی مہم کا حصہ بنیں پاکستان زندہ باد۔