چارسدہ ،جرگے میں فائرنگ ،5 افراد جاں بحق ،3 زخمی ہوگئے

منگل 14 اگست 2018 19:50

چارسدہ ،جرگے میں فائرنگ ،5 افراد جاں بحق ،3 زخمی ہوگئے
شبقدر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ میں جرگے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ بٹگرام کے علاقے اشارہ میں جرگے کے دوران پیش آیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 5 افراد میں ایک جرگہ ممبر کا بیٹا بھی شامل ہے۔دوسری جانب واقعے میں زخمی ہونے والے 3 افراد کو طبی امداد کیلئے پشاور منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق جرگہ ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے بچے کے معاملے پر تصفیے کیلئے ہوا تھا۔