واٹر بورڈ ٹیکس ڈیپارٹمنٹ لیاری ڈویثرن کے ملازمین کا یونائٹیڈ ورکرز یونین میں شمولیت کا اعلان

منگل 14 اگست 2018 20:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ یونائٹیڈ ورکرز یونین کے چیئرمین جوزف صنم ،صدرپنھل خان مگسی ،جنرل سیکریٹری اکرام خان نے کہا ہے کہ یونائٹیڈ ورکرز یونین پر واٹر بورڈ کے ملازمین کے دن بدن اعتماد میں اضافہ ہورہا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ آج لیاری ڈویثرن ٹیکس ڈیپارٹمنٹ میں ریفرنڈم مہم کے سلسلے میں منعقدہ کارنر میٹنگ میں متحدہ ورکرزفرنٹ (سی بی ای) کے رہنمائوں ریحان احمد ،کامران رفیق ،کبیر احمد ،فہیم احمد ،،عبدالقدوس اور پیپلز لیبر یونین لیاری ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے رہنما ساجد بلوچ نے یونائٹیڈ ورکرز یونین میں شمولیت اختیار کرکے یونین پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔

اس موقع پر یونائٹیڈ ورکرز یونین لیاری ڈویثرن ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے صدر رفیق شیرازی ،چیئرمین محمد اسلم میانی سینئر وائس چیئرمین سرور بلوچ ،سینئر نائب صدر علی اصغر ،جنرل سیکریٹری غفران ،جوائنٹ سیکریٹری عبداللهقمبرانی ،آفس سیکریٹری نظیر بلوچ ،منیجنگ کمیٹی کے لیے عبدالرزاق بلوچ ،ندیم ،نثار ،موسیٰ بلوچ ،نور محمد ،عبدالوحید بلوچ اور ساجد بلوچ کا تقرر بھی عمل میں لایا گیا ۔

(جاری ہے)

کارنر میٹنگ میں مرکزی رہنمائوں اشرف اعوان ،ارشد اعوان ،چن زیب ،ولی محمد بلوچ ،عبداللهبلوچ ،امرجلیل جونیئر ،اسلم میانی نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :