شاہ عالم میں گزشتہ دو ہفتوں سے بجلی کاٹرانسفارمرخراب

منگل 14 اگست 2018 20:06

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) پشاورکے علاقہ شاہ عالم میں گزشتہ دو ہفتوں سے بجلی کا ٹرانسفارمرخراب ہے جسکی وجہ سے رہائشیوں کو شدیدمشکلات کاسامناہے، علاقہ مکین کے مطابق شاہ عالم پی کی68میں آتاہے جہاں کا ٹرانسفارمرگزشتہ دوہفتوں سے خراب ہو اہے واپڈاحکام ٹرانسفارمرلے گئے ہیں تاہم عدم مرمت کے باعث ٹرانسفارمرکی تنصیب نہیں ہورہی ہے علاقے میں دوہفتوں سے بجلی غائب ہے جسکی وجہ سے پانی کی قلت بھی پیداہوچکی ہے جبکہ لوگ پانی مساجد اور دودرازعلاقوں سے لانے پرمجبورہیں ،اس صورتحال سے نومنتخب ایم پی اے اوردیگرحکام کوبھی آگاہ کیاگیاہے ، انہوں نے حکام سے اپیل کی کہ فوری طور پر ٹرانسفارمرلگاکر بجلی کا مسئلہ حل کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :