آرٹس کونسل کراچی کے زیر اہتمام جشن آزادی فیسٹول کی افتتاحی تقریب
منگل 14 اگست 2018 20:06
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس ملک کو ہم سب کو مل کر ساتھ میں لے کر چلنا ہوگا اور ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارے حکمران اور عوام دونوں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ چل کر پاکستان کو کامیابیوں سے ہمکنار کریں گے۔
آرٹس کونسل کراچی ہر سال آرٹ اور کلچر کے ذریعہ ملک سے محبت کا اظہار کرتا ہے اور گزشتہ سال کی طرح اس برس بھی جشنِ آزادی کے موقع پر منفرد انداز میں اپنے ملک سے محبت کا اظہار کیاجا رہا ہے۔ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہا کہ 14اگست کا دن ایک تاریخ ساز دن ہونے کے ساتھ ساتھ ہمارے لیے عید کے دن سے کم نہیں، اس ملک کے 20کروڑ لوگوں کے لیے آزادی کا یہ دن سب سے بڑی عید کا دن ہے کہ جس دن اس عظیم مملکت پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ آرٹس کونسل کراچی 13 اگست کی رات کو آزادی کی اسی خوشی کا رنگ مزید دوبالا کرنے کے لیے ہر سال اس رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کرتا ہے تاکہ جشن آزادی کے اس پر مسرت موقع پر شہر بھر کے عوام ان خوشگوار لمحات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں۔’’آزادی فیسٹول 2018ء‘‘ کی تقریبات کا آغاز رات 8 بجے کیا گیا جبکہ رات 12بجے قومی ترانے کے ساتھ پرچم کشائی کی تقریب ہوئی اور ملک کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ بعد ازاں آرٹس کونسل کی نو تعمیر شدہ عمارت کی چھت سے شہر کے سب سے بڑے آتش بازی کے دلفریب مظاہرے نے حاضرین محفل کے دلوں کو موہ لیا۔ اس موقع پر نو منتخب ممبر صوبائی اسمبلی قاسم سومرو سیکریٹری آرٹس کونسل کراچی پروفیسر اعجاز فاروقی، پروفیسر سحر انصاری، گورننگ باڈی کے اراکین اقبال لطیف، قدسیہ اکبر، بشیر سدوزئی، اسجد بخاری، کاشف گرامی، سید سعادت حسن جعفری، عبدالمجید ابدانی سمیت ملک بھر کی نامور سیاسی ،سماجی اور ادبی شخصیات موجود تھیں۔ ملک کے معروف نوجوان گلوکار عا صم اظہر نے کنسرٹ پرفارم کیا اور آزادی کے رنگ بکھیرے۔ عاصم اظہر نے مشہور زمانہ ملی نغمے ’’ہے جذبہ جنون‘‘ اور ’’ہے کوئی ہم جیسا‘‘ سمیت دیگر نغمے پیش کئے اور کنسرٹ کے اختتام پرحاضرینِ محفل کے ساتھ قومی ترانہ پڑھا۔ تقریب میں سینئر گلوکار محمد افراہیم نے بھی سروں سے سماں باندھا اور مشہور ملی نغمہ ’’زمیں کی گود رنگ سے امنگ سے بھری رہے‘‘ پیش کیا۔ سینئر آرٹسٹ غلام،عباس، تاج مستانی ، عمران جاوید اور طفیل سنجرانی سمیت آرٹس کونسل میوزک اکیڈمی کے باذوق نوجوان گلوکاروں نے قومی نغمے گنگنائے۔فیسٹول میں بچوں کے لیے فیس پینٹنگ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جبکہ بڑے پیمانے پر فوڈسٹالز بھی لگائے گئے تھے۔مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.