ملک میں جمہوریت کے تسلسل سے نئے ترقیاتی عمل کا آغاز ہو گا،محمد صادق سنجرانی
ملک کی تمام سیاسی جماعتیں قومی منصوبوں اور اہداف کے حصول کیلئے اتفاق رائے کا مظاہرہ کر رہی ہیں ،مسلح افواج ، سول و آرمڈ فورسز اور دیگر متعلقہ اداروں کی دہشت گردی کیخلاف قربانیاں اور کوششیں قابل تحسین ہیں،چیئر مین سینیٹ
منگل 14 اگست 2018 20:06
(جاری ہے)
چیئر مین سینیٹ نے کہا کہ ہمیں اپنی ساری توانائیاں پاکستان کی تعمیر و ترقی و خوشحالی پر مرکوز کرنا ہونگی۔
صادق سنجرانی نے کہا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران پاکستان پر علاقائی اور عالمی حالات کے بڑے گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں پاکستان میں نہ صرف امن وامان کے مسائل پیدا ہوئے بلکہ اقتصادی مسائل بھی دیکھنے میں آئے ۔ حکومت پاکستان نے وطن عزیز کے مختلف علاقوں اور شہروں کو بد امنی ، دہشت گردی اور انتہا پسندی سے پاک کرنے کیلئے بھرپور سیاسی عزم کے ساتھ افواج پاکستان اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر اقدامات اٹھائے جس کے نتیجے میں پاکستان میں امن بحال ہو رہا ہے ۔ملک کی تمام سیاسی جماعتیں قومی منصوبوں اور اہداف کے حصول کیلئے اتفاق رائے کا مظاہرہ کر رہی ہیں جس کا واضح ثبوت سی پیک کے منصوبہ جات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسورکو جڑ سے اکھاڑ پھینکے کیلئے ہم سب پر عزم ہیں ۔مسلح افواج ، سول و آرمڈ فورسز اور دیگر متعلقہ اداروں کی دہشت گردی کیخلاف قربانیاں اور کوششیں قابل تحسین ہیں ۔ اللہ کے فضل سے ملک اقتصادی ترقی کی ایسی راہ پر گامزن ہوگا جو ترقی وخوشحالی کی نئی منزلیں طے کرے گا جس کے ثمرات پوری قوم کو میسر ہونگے۔مزید اہم خبریں
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.