تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے طریقہ کار پر اعتراض اٹھا دیا

منگل 14 اگست 2018 20:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے طریقہ کار پر اعتراض اٹھا دیا پی ٹی آئی کے نو منتخب رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے سیکریٹری سندھ اسمبلی عمر فاروق برڑو کے پاس درخواست جمع کرائی کہ ایک ایوان میں قائد ایوان کے انتخاب کے لئے علیحدہ طریقہ کار جبکہ اسپیکر ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن میں الگ طریقہ کار اپنایا گیا ہے ایسا کیوں ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں اوپن بیلٹنگ ہونی چاہئے خفیہ رائے شماری پر ہمیں اعتراض ہے۔

(جاری ہے)

تاہم سیکریٹری سندھ اسمبلی نے جمال صدیقی کی درخواست کو مسترد کردیا سیکریٹری اسمبلی کا کہنا تھا کہ اسمبلی کے قواعد کے تحت اسپیکر ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے تحت ہی ہوتا ہے۔ لہذا رکن اسمبلی کی درخواست پر عمل درآمد قانونی طور پر ممکن نہیں ہے۔