کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کی طرف سے پاکستانی حکومت اورعوام کو یوم آزادی کی مبارکباد

منگل 14 اگست 2018 20:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) کل جماعتی حریت کانفرنس آزادکشمیر شاخ نے یوم آزادی پر پاکستان کی حکومت اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس مطابق اے پی ایچ سی آزادکشمیر شاخ نے آج اسلام آباد میں منعقدہ ایک اجلاس میں کہاکہ کشمیری عوام کل بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طورپر منائیں گے تاکہ دنیا کو یہ باور کرایا جائے کہ بھارت نے جموں و کشمیر پر ناجائز قبضہ کررکھا ہے۔ اجلاس کی صدارت کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے کی۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر پر بھارت کے جابرانہ قبضے کے خلاف کل آزادکشمیر، پاکستان اور دنیا بھر میں بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔