ہمارا وطن ایک جہد مسلسل ، اسلاف کے کارناموں اور شہداء کی قربانیاں کا ثمر ہے

پاکستان لاکھوں جانوں کی قربانیوں سے معرض وجود میں آیا ہے، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان

منگل 14 اگست 2018 20:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے رہنماوں نے کہا ہے کہ ہمارا یہ آزاد وطن ایک جہد مسلسل ، اسلاف کے کارناموں اور شہداء کی قربانیاں کا ثمر ہے پاکستان لاکھوں جانوں کی قربانیوں سے معرض وجود میں آیا ہے ہمیں اس آزادی کی قدرکرنا ہوگی اور اس ملک و ملت کی تعمیر میں اپنا کرداراداکرنا ہوگا،آج کے دن ہم اپنی بہادرمسلح افواج ،ایف سی ،پولیس اور دیگرقانون نافذ کرنے والے داروںکی عظیم قربانیوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں پوری پاکستانی قوم اپنی بہادر پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

یہ بات تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے صدر طارق احمد جعفری ،حاجی علی مردان ، مصطفی کمال نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

کہ تحریک پاکستان کی انقلاب آفریں جدوجہد قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں مملکت خدادد پاکستان کے قیام کی صورت میں مکمل ہوئی اس گلشن کی تزئین میں لاکھوں مسلمانوں کا لہوشامل ہے۔

پچپن جشن آزادی ہماری زندگی کی علامت ہے 71 واں یوم آزادی نہ صرف نئی نسل کیلئے مشعل راہ ہے بلکہ ہمارے بزرگوں نے اس عظیم وطن کو حاصل کرنے کیلئے جو قربانیاں دی تھیں ان کو بھی اجاگر کرنے کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو پاکستان کے قومی دن پر عہد کرنا ہوگا کہ ہم ملک کی سالمیت، خوشحالی اور ترقی کیلئے جدوجہد کریں۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو حاصل کرنے کیلئے ہمارے بزرگوں نے بیشمار قربانیاں دیں اور بڑی جدوجہد کے بعد پاکستان دنیا کے نقشہ پر نمودار ہوا، اب معاشرے کے تمام افراد کا فرض بنتا ہے کہ وہ وطن کی سالمیت، خوشحالی اور ترقی کیلئے اپنے فرائض سرانجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس خوشی کے قومی دن پر ان شہدا کو نہیں بھولنا چاہیے جنہوں نے اس ملک کی آزادی کیلئے اپنی جانوں کے نظرانے دیکر قربانیاں پیش کیں انہی کی وجہہ سے اس آزاد ملک کی آزاد فظائوں میں زندگی گذار رہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسوقت پاک فوج ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں مصروف ہے ہم اس ریلی کے توسط سے انہیں یقین دلاتے کہ پوری پاکستانی قوم انکے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔