آج کا دن ہمارے لیئے انتہائی اہم ہے ، ڈپٹی کمشنر کوہلو آغا نبیل اختر

منگل 14 اگست 2018 20:53

کوئٹہ 14 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) یوم آزادی کے سلسلے میں ملک کے دیگر شہروں کی طرح کوہلو میں بھی مختلف سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں پروقار تقریبات منعقد ہوئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پورے ملک طرح کوہلو کے تعلیمی اداروں میں بھی تقریبات کا انعقاد کیا گیا، گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں مرکزی تقریب منعقد ہوئی تقریب میں ڈپٹی کمشنر کوہلو آغا نبیل اختر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سلیم زرکون اور ضلع کے تمام محکموں کے آفیسران علاقائی معتبرین طلباء وطالبات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

طلباء و طالبات نے تقریری مقابلے، ملی نغمیں، ٹیبلو، علاقائی موسیقی اور مزاحیہ ڈرامے پیش کرکے حاضرین محفل سے خوب داد وصول کی۔ جبکہ سکول کے طلبا نے چاروں صوبوں کی ثقافت کے رنگ بکھیر دیئے تقریب کے شرکاء سے ڈپٹی کمشنر کوہلو آغا نبیل اخترخطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہمارے لیئے انتہائی اہم ہے کیونکہ آج کے دن ہمیں آزادی ملی جسکے باعث ہر فرد آزادی سے زندگی گزار رہاہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سلیم زرکون اور پرنسپل ماڈل ہائی سکول حفیظ اللہ مری نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :