Live Updates

بلاول ہاوس تاریخی اہمیت کی حامل جگہ ، گرانے کابیان نہیں دیا،عمران اسماعیل

میرے بیان کوتوڑمروڑکرسیاق وسباق سے ہٹ کرپیش کیاجارہاہے،نامزد گورنر سندھ

منگل 14 اگست 2018 21:03

بلاول ہاوس تاریخی اہمیت کی حامل جگہ ، گرانے کابیان نہیں دیا،عمران اسماعیل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے نامزدگورنرعمران اسماعیل نے کہا ہے کہ میں نے بلاول ہائوس گرانے کابیان نہیں دیا،میرے بیان کوتوڑمروڑکرسیاق وسباق سے ہٹ کرپیش کیاجارہاہے۔تحریک انصاف سے پارٹی پالیسی واضح کرنے کے مطالبے پر پاکستان تحریک انصاف کے نامزدگورنرعمران اسماعیل بھی میدان میں آگئے اور وضاحتی بیان جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ میں سابق وزیراعظم اورسابق صدرکے گھرکوعزت کی نگاہ سے دیکھتاہوں،بلاول ہاوس کوگرانے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا،میرے بیان کوتوڑمروڑکرسیاق وسباق سے ہٹ کرپیش کیاجارہاہے۔عمران اسماعیل کا مزید کہناتھا کہ بلاول ہاوس تاریخی اہمیت کی حامل جگہ ہے،میں نے اسے گرانے کابیان نہیں دیابلکہ بلاول ہاوس کے اطراف میں قائم بلنددیواروں کی بات کی تھی،پیپلز پارٹی میر ے بیان پرسیاست کرناچاہتی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات