دھان کے کاشتکار کھیتوں کے اندر اور اطراف کی اگی ہوئی جڑی بوٹیاں جلد ازجلد تلف کردیں ،زرعی ماہرین

منگل 14 اگست 2018 21:06

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) دھان کے کاشتکار کھیتوں کے اندر اور اطراف کی اگی ہوئی جڑی بوٹیاں جلد ازجلد تلف کردیں جڑٹیوں کی تلفی کیلئے زہروں کے استعمال کی صورت میں زہرڈالنے کے ایک ہفتہ بعد تک کھیت سے پانی خشک نہ ہونے دیںزرعی ماہرین کے مطابق تنے کی سنڈیوں اور پتہ لپیٹ سنڈی کا حملہ اگست میں شروع ہوتا ہے اس لیے ہفتہ عشرہ کے وقفہ سے فصل کی باقاعدگی سے پیسٹ سکائوٹنگ کریں کھیت کے سائز اور شکل کے مطابق چار مختلف مقامات کا انتخاب کریں پھرپودوں کی کل تعداد ان میں متاثرہ شاخیں نوٹ کریں اور حملہ فیصد معلوم کریں اگر کیڑے کا حملہ معاشی حدتک پہنچ جائے زرعی ماہرین سے مشاورت بروقت تدارک کریں

متعلقہ عنوان :