سکھر میں سیپکو کی یوم آزادی پر بھی عوام دشمنی، بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری رکھی

کئی علاقوں میں بجلی نہ ہونے کے باعث جشن آزادی کی تقریبات موخر، اسکولوں میں بجلی کی بندش اور گرمی سے طلباء وطالبات کابرا حال، شہریوں سمیت تاجر رہنمائوں کا اظہار تشویش

منگل 14 اگست 2018 21:15

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) سکھر میں سیپکو کی یوم آزادی پر بھی عوام دشمنی، بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری رکھی، کئی علاقوں میں بجلی نہ ہونے کے باعث جشن آزادی کی تقریبات موخر، اسکولوں میں بجلی کی بندش اور گرمی سے طلباء وطالبات کابرا حال، شہریوں سمیت تاجر رہنمائوں کا اظہار تشویش ، سیپکو نے عوام جینا کا حق بھی چھین لیا ہے ، عامر فاروقی ، تفصیلات کے مطابقملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی ملک کے اکھترہویں یوم آزادی کے موقع پر بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی سیپکو نے شہریوں کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے کوئی ریلیف نہ دیا تیرہ اور چودہ اگست کی رات بارہ بجے اور چودہ اگست کے دن بھی شہریوں کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے نجات نہ مل سکی جس کی وجہ سے تیرہ اگست سے شروع ہونے والی جشن آزادی کی کئی تقریباً شدید متاثر ہوئیں اور بجلی کی بندش کے باعث منتظمیں کو کئی تقریبات ملتوی کرنا پڑ گئیں جبکہ اسکولوں میں منعقدہ تقریبات کے دوران بجلی نہ ہونے اور گرمی کے باعث طلباء و طالبات کا برا حال رہا جس پرسکھر کے سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں اور شہریوں سمیت نشتر روڈ انجمن تاجران اینڈ جنرل مرچنٹ کے صدر محمد عامر فاروقی نے سیپکو کے اس ملک دشمن رویئے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیپکو ملکی کمپنی ہے لیکن افسوس ہے کہ ملک کی آزادی کے دن اور رات پر بھی اس نے عوام کو بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے ریلیف فراہم نہ کیا جس کا وفاقی حکومت اور وزارت توانائی کو سختی سے نوٹس لینا چاہیے اور سیپکو کی ملک دشمن انتظامیہ کے خلاف کاروائی کی جانی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :