سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیراہتمام یوم آزادی اور یوتھ انٹر نیشنل ڈے کی رنگا رنگ تقریب

مہمان خصوصی چیف سیکرٹری پنجاب اکبر حسین درانی تھے، پلاک میں پرچم کشائی کی گئی اور قومی ترانہ پڑھا گیا، گھوڑا رقص کا شاندار مظاہرہ نوجوانوں کو ملک کی عزت و وقار کی بلندی کیلئے محنت اور لگن سے کام کرنا چاہئے، سیکرٹری سپورٹس پنجاب ایوب چودھری، ایڈیشنل سیکرٹری زاہد حسین جشن آزادی کو شایان شان منانا زندہ قوموں کی نشانی ہے،سپورٹس بورڈ پنجاب نے صوبہ بھر میں سپورٹس مقابلے کرائے، ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد عامر جان

منگل 14 اگست 2018 21:48

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیراہتمام یوم آزادی اور یوتھ انٹر نیشنل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیراہتمام اور فلاحی تنظیم برگد کے تعاون سے یوم آزادی اور یوتھ انٹر نیشنل ڈے کے حوالے سے رنگا رنگ تقریب نشترپارک سپورٹس کمپلیکس (پلاک) میںمنعقد کی گئی جس میں نوجوان کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی، تقریب کے مہمان خصوصی چیف سیکرٹری پنجاب اکبر حسین درانی تھے، پلاک میں پرچم کشائی کی گئی، کبوتر فضا میں چھوڑے گئے اور قومی ترانہ پڑھا گیا، اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس پنجاب ایوب چودھری، ایڈیشنل سیکرٹری زاہد حسین، ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد عامر جان، ایم ڈی ٹورازم میاں شکیل، ڈی جی آرکیالوجی زاہد سلیم گوندل، ڈی جی پلاک صغریٰ صدف، ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان، ڈائریکٹر خصوصی ٹاسک انیس شیخ، ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر طارق وٹو و دیگر بھی موجود تھے، تقریب میں صوفی پرفارمنس، لوک رقص پیش کئے گئے، نوجوانوں کے درمیان مقالمہ بھی ہوا، تقریب کی کمپیئرنگ معروف کمپیئر عائشہ ثناء نے کی،سیکرٹری سپورٹس پنجاب ایوب چودھری نے چیف سیکرٹری پنجاب اکبر حسین درانی کو سوینئر پیش کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری سپورٹس پنجاب ایوب چودھری نے کہا کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے اور اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ہم آزاد ملک کے آزاد شہری ہیں، ہم سب کو مل کر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کرنا ہوگا، نوجوانوں کو ملک کی عزت و وقار کی بلندی کیلئے محنت اور لگن سے کام کرنا چاہئے تاکہ پاکستان کو علامہ محمد اقبال کے خواب کے مطابق بنا سکیں، نوجوانوں کو صلاحیتوں کے اظہار کے لئے بہترین پلیٹ فارم مہیا کئے جاتے ہیں نوجوان آگے بڑھیں اور ترقی کا راستہ اپناتے ہوئے پاکستان کو دنیا کا عظیم ملک بنادیں،ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس زاہد حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نوجوان بہت باصلاحیت ہیں ان کو منظم کرنے اور ان کی تربیت کے لئے متعدد پروگرام شروع کئے گئے ہیں جس سے ان کا ٹیلنٹ کھل کر سامنے آرہا ہے، حکومت پنجاب نوجوانوں کیلئے مزید پروگرام ترتیب دے رہی ہے اگلے برس انٹر نیشنل یوتھ ڈے اور جشن آزادی کو ملا کر وسیع پیمانے پر منایا جائے گا اور نوجوانوں کو مزید مواقع فراہم کئے جائیں گے، ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منانا زندہ قوموں کی نشانی ہے، جشن آزادی کے حوالے سے سپورٹس بورڈ پنجاب نے صوبہ بھر میں کھیلوں کے مقابلے منعقد کرائے جس میں نوجوانوں نے بھرپور حصہ لیا، ہمارے نوجوان بہت باصلاحیت ہیں اور کھیل کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کررہے ہیں، سپورٹس بورڈ پنجاب نے کھلاڑیوں کیلئے جدید جمنیزیم اور سٹیڈیم تعمیر کئے ہیں جس سے ان کی صلاحیتیں مزید نکھر کر سامنے آئیں گی۔

(جاری ہے)

تقریب میں نوجوانوں نے صوفی پرفارمنس اور چاروں صوبوں کے ثقافتی رقص پیش کئے، فنکاروں کی خوبصورت پرفارمنس پر شائقین نے بھرپور داد دی،ڈھول کی تھاپ پر گھوڑا رقص کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا، پلاک حاضرین سے کچھا کھچ بھرا ہوا تھا، ہال پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا، تقریب میں سماجی خدمات سرانجام دینے پر نوجوانوں شہیر حسن، علی احمد اعوان، مریم بتول، آصف سلطان، علی رضا، عظیم اکرام زئی، محمد نوید خان، اقصیٰ شاہد، سنبل عارف ، مریم زیب، سالک احمد اور عمران اشرف کو شیلڈز دی گئیں۔