مجرم نواز شریف کی عدالت پیشی پر قوم نہیں قاتل اور کرپٹ سکتے میں ہیں: ڈاکٹر طاہر القادری
عوام بے گناہوں کے قاتل اور کمپنیاں بنا کر جیبیں بھرنے والوں کی گرفتاری کے منتظر ہیں نیب صرف ریفرنس بنانے تک محدود نہ رہے،لوٹی دولت واپس قومی خزانے میں آنی چاہیے سود کی سالانہ ادائیگی کی رقم چاروں صوبوں کے تعلیم کے بجٹ سے زیادہ ہے، ملک لوٹنے اور اسے گروی رکھنے والوں کا کڑا احتساب ہونا چاہیے
منگل 14 اگست 2018 21:48
(جاری ہے)
میگا ترقیاتی منصوبوں کے نام پر ملک لوٹنے اور اسے گروی رکھنے والے کسی رو رعائت کے مستحق نہیں ہیں۔
قائد اعظم ؒ کے پاکستان کو چوروں ،قاتلوں ،لٹیروں سے پاک کرنا ہی بہترین قومی خدمت اور وطن سے محبت ہے ۔وہ گزشتہ روزسینئر رہنمائوں سے ٹیلی فون پر گفتگو کر رہے تھے۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ پاکستان تاریخ کے بد ترین قرضوں کے بوجھ تلے ہے۔ سود کی سالانہ ادائیگی کی رقم چاروں صوبوں کے تعلیم کے بجٹ سے زیادہ ہے،جن سیاستدانوں نے ملک کو گروی رکھا اور اسکی آزادی پر سوالیہ نشان لگایا وہ قوم کے مجرم ہیں اور وہ آج یوم آزادی نہ منانے کی باتیں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ احتساب کے بغیر نہ ملک آگے بڑھے گا اور نہ جمہوریت مضبوط ہو گی۔انہوں نے یوم آزادی کے حوالے سے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آزادی کی حفاظت،ایماندار قیادت اور مضبوط اداروں سے ہی ممکن ہے۔آج کی اپوزیشن نے اپنے اپنے شخصی اقتدار کو نا قابل شکست بنانے کیلئے قومی دولت کا بے رحمی سے استعمال کیا اور اداروں کو کمزور کیا۔آج اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ جامع اصلاحات کے ذریعے اداروں کو آئین و قانون کے تحت مکمل آزادی دی جائے۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ایمانداری،اہلیت اور جہد مسلسل کے سامنے کوئی رکاوٹ نہیں ٹھہر سکتی۔1947 کے بعد پاکستان کے پاس پہلے سال تنخواہیں ادا کرنے کیلئے پیسے نہیں تھے اور تحریک پاکستان کی ایماندار اور پر عزم سیاسی قیادت اور بیوروکریسی نے سخت محنت اور سادگی اختیار کر کے دوسرے سال پاکستان کو معاشی اعتبار سے پائوں پر کھڑا کر دیا تھا ۔آج کی سیاسی قیادت اور بیوروکریسی کو اپنے اندرتحریک پاکستان والا جذبہ پیدا کر کے مسائل پر قابو پاسکتی ہے۔بانی پاکستان نے اقربا پروری،چوربازاری،ذخیرہ اندوزی کی سماجی برائیوں کو سختی سے کچلنے اور ہر سطح پر سماجی انصاف کی اہمیت اجاگر کی تھی۔بانی پاکستان کے انہی رہنماء اصولوں پر عمل پیرا ہو کر بحرانوں سے نجات حاصل کیا جا سکتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
گوجرانوالہ،سفاک چچا اور چچی کامبینہ طورپربچے پرڈنڈوں سے تشدد،7سالہ بچہ جاں بحق
-
شہبازشریف نے پی پی 164میں ضمنی انتخاب کیلئے رانا راشد منہاس کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا
-
پی آئی اے پرواز کی خاتون فضائی میزبان کو ٹورنٹوائیرپورٹ پر حراست میں لے لیاگیا
-
بھارت: سیاسی رہنما مختار انصاری کی موت فطری یا 'قتل'؟
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
فرانس: بالوں سے متعلق امتیازی سلوک ختم کرنے کا نیا قانون
-
امریکی سفیرکی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پروضاحت
-
اینٹی کرپشن عدالت نے پرویزالٰہی اورمحمد خان بھٹی کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے 4اپریل کو طلب کرلیا
-
کیا جرمنی شام کی اسد حکومت کی بالواسطہ مالی مدد کر رہا ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.