سکندر حیات شیرپائو کا صوابی کے نوجوان کی پولیس کے ہاتھوں قتل کی تحقیقات کا مطالبہ

منگل 14 اگست 2018 21:51

سکندر حیات  شیرپائو کا صوابی کے نوجوان کی پولیس کے ہاتھوں قتل کی تحقیقات ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپائونے صوابی کے نوجوان کی پولیس کے ہاتھوں قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کو تحفظ کی فراہمی صوبائی حکومت اور انتظامیہ کا فرض اولین ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ بے گناہ نوجوان کے قتل کے واقعہ پر دلی رنج و غم ہوا اور اس کے خلاف آواز اٹھانا اور ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانا صوابی کے عوام کا مطالبہ ہے ۔انھوں نے کہا کہ بے گناہ نوجوان کی قتل کا واقعہ المناک سانحہ ہے اور اس سے پورے معاشرے میں انارکی پھیل چکی ہے۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی فوری تحقیقات کرائی جائیں اور ملوث عناصر کو گرفتار کرکے کڑی سزا دی جائے۔