بنوں ،یوم جشن آزادی کے موقع پر کھلاڑیوں کا سپورٹس آفیسرکے خلاف بنوں کوہاٹ روڈ پرمظاہرہ اور دھرنا

منگل 14 اگست 2018 21:53

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) یوم جشن آزادی کے موقع پر کھیلوں کے کھلاڑیوں نے سپورٹس آفیسر بنوں کے خلاف بنوں کوہاٹ روڈ پرمظاہرہ اور دھرنا دیااور آدھے گھنٹے تک روڈ کو بند رکھا جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور اُنہوں نے کھلاڑیوں سے مذاکرات کئے اورروڈ ٹریفک کے لئے کھول دیاکھلاڑیوں کا موقف تھا کہ آج آزادی کا دن ہے اور ہم نے جشن آزادی کی مناسبت سے میچ کھیلنا تھا لیکن سپورٹس آفیسر نے گراونڈ کو تالے لگا کر بند کردیا ہے ھم نے سپورٹس آفیسر سے رابطہ کیا تو اُنہوں نے کہا کہ ہم کو تھریٹ ہے اس لئے پروگرام نہیں کر سکتے مظاہرین نے کہا کہ اگر تھریٹ تھی تو ہمیں بروقت آ گاہ کیوں نہیں کیا گیا اُنہوں نے کہا کہ ہم ہر ماہ بھاری فیس جمع کرتے ہیں اور اس کے باوجود گراؤنڈ کو بند کردینا اور خاص کر قومی دن کے موقع پر جو کہ ہماری سمجھ سے بالاتر ہے لہذا سپورٹس آفیسر کو فوری طور پر یہاں سے تبدیل کیا جائے۔