سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سفارت خانہ پاکستان الریاض کے زیر اہتمام پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 14 اگست 2018 20:15

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سفارت خانہ پاکستان الریاض کے زیر اہتمام ..
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست2018ء،نمائندہ خصوصی،حافظ عرفان کھٹانہ،جدہ،سعودیہ ) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سفارت خانہ پاکستان الریاض کے زیر اہتمام پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر سفیر خان هشام بن صدیق نے پاکستان سفارت خانے ریاض میں یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب میں قومی پرچم کی پرچم کشائی کی۔ تقریب میں پاکستانی اور غیر ملکی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی.تقریب میں صدر پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔

سفیر نے جدوجہد آزادی کے رہنماؤں کی قربانیوں کا ذکرکیا اور انکو خراج تحسین پیش کیا۔ اس کے علاوہ، انہوں نے پاکستان کی حاصل کی گئی کامیابیوں اور ان کامیابیوں میں بیرون ملک پاکستانی کمیونٹی کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ، سفیر نے پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم پاکستان کے لئے ایک روشن اور پرامید مستقبل دیکھ رھے ہیں. سفیر نے سعودی عرب کی حکومت کی پاکستان کیلئے حمایت کا شکریہ ادا کیا۔

انھوں نے کہا کہ ہر پاکستانی کے دل میں سعودی عرب کیلئے خصوصی جگہ ہے۔ آخر میں، سفیر نے قائد اعظم محمد علی جناح کے رہنما اصولوں اتحاد، ایمان اور تنظیم کے رہنما اصولوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان اصولوں کی پاسداری ہماری کامیابی کی ضامن ہے۔