مجرم نواز شریف کی عدالت پیشی پر قوم نہیں قاتل اور کرپٹ سکتے میں ہیں‘ڈاکٹر طاہر القادری
نیب صرف ریفرنس بنانے تک محدود نہ رہے،لوٹی دولت واپس قومی خزانے میں آنی چاہیے‘گفتگو
منگل 14 اگست 2018 22:08
(جاری ہے)
میگا ترقیاتی منصوبوں کے نام پر ملک لوٹنے اور اسے گروی رکھنے والے کسی رو رعائت کے مستحق نہیں ہیں۔
قائد اعظم ؒ کے پاکستان کو چوروں ،قاتلوں ،لٹیروں سے پاک کرنا ہی بہترین قومی خدمت اور وطن سے محبت ہے ۔وہ گزشتہ روزسینئر رہنمائوں سے ٹیلی فون پر گفتگو کر رہے تھے۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ پاکستان تاریخ کے بد ترین قرضوں کے بوجھ تلے ہے۔ سود کی سالانہ ادائیگی کی رقم چاروں صوبوں کے تعلیم کے بجٹ سے زیادہ ہے،جن سیاستدانوں نے ملک کو گروی رکھا اور اسکی آزادی پر سوالیہ نشان لگایا وہ قوم کے مجرم ہیں اور وہ آج یوم آزادی نہ منانے کی باتیں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ احتساب کے بغیر نہ ملک آگے بڑھے گا اور نہ جمہوریت مضبوط ہو گی۔انہوں نے یوم آزادی کے حوالے سے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آزادی کی حفاظت،ایماندار قیادت اور مضبوط اداروں سے ہی ممکن ہے۔آج کی اپوزیشن نے اپنے اپنے شخصی اقتدار کو نا قابل شکست بنانے کیلئے قومی دولت کا بے رحمی سے استعمال کیا اور اداروں کو کمزور کیا۔آج اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ جامع اصلاحات کے ذریعے اداروں کو آئین و قانون کے تحت مکمل آزادی دی جائے۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ایمانداری،اہلیت اور جہد مسلسل کے سامنے کوئی رکاوٹ نہیں ٹھہر سکتی۔1947 کے بعد پاکستان کے پاس پہلے سال تنخواہیں ادا کرنے کیلئے پیسے نہیں تھے اور تحریک پاکستان کی ایماندار اور پر عزم سیاسی قیادت اور بیوروکریسی نے سخت محنت اور سادگی اختیار کر کے دوسرے سال پاکستان کو معاشی اعتبار سے پائوں پر کھڑا کر دیا تھا ۔آج کی سیاسی قیادت اور بیوروکریسی کو اپنے اندرتحریک پاکستان والا جذبہ پیدا کر کے مسائل پر قابو پاسکتی ہے۔بانی پاکستان نے اقربا پروری،چوربازاری،ذخیرہ اندوزی کی سماجی برائیوں کو سختی سے کچلنے اور ہر سطح پر سماجی انصاف کی اہمیت اجاگر کی تھی۔بانی پاکستان کے انہی رہنماء اصولوں پر عمل پیرا ہو کر بحرانوں سے نجات حاصل کیا جا سکتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.