شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورمیں ایم ایس اور ایم فل سیمینارز کا انعقاد

منگل 14 اگست 2018 22:14

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری کے زیرِ اہتمام ایم ایس اور ایم فل کے دو سیمینارز منعقد ہوئے۔

(جاری ہے)

محققہ تہمینہ فخرالنسا عباسی نے اپنا ایم ایس سیمینار پروفیسر ڈاکٹر غلام قادر شر کی رہنمائی میں جبکہ محقق خالد بھٹو نے اپنا ایم فل سیمینار پروفیسر ڈاکٹر مشتاق علی جکھرانی کی رہنمائی میں پیش کیا۔ سیمینارز کی صدارت ڈین فیکلٹی آف نیچرل سائنسز میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر میر منصف علی ٹالپر نے کی ۔ انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شفیق احمد آرائیں نے بھی خطاب کرتے ہوئے محققین کے کام کو سراہا۔ سیمینار میں ڈاکٹر واحد بخش جتوئی، طلبہ و طالبات و دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :