انصاف اور مساوات کے رہنما اُصولوں پر گامزن ہوکر ہی پاکستان کو دنیا کا ماڈل بنایا جاسکتا ہے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

موجودہ نئی حکومت سے اُمید ہے کہ وہ ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے کسی دبائو میں نہیں آئینگے،ثروت اعجاز قادری

منگل 14 اگست 2018 22:16

انصاف اور مساوات کے رہنما اُصولوں پر گامزن ہوکر ہی پاکستان کو دنیا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ انصاف اور مساوات کے رہنما اُصولوں پر گامزن ہوکر ہی پاکستان کو دنیا کا ماڈل بنایا جاسکتا ہے ،موجودہ نئی حکومت سے اُمید ہے کہ وہ ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے کسی دبائو میں نہیں آئینگے،نئی حکومت نے عوام کی فلاح وبہبود ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے مثبت اقدامات اٹھائے تو بھرپور ساتھ دینگے ،پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے آزادی کے عظیم دن پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ،ہمارا جینا مرنا پاکستان کیلئے ہے پاکستان کو اکابرین پاکستان کے سنہری اُصولوں کی روشنی میں بلندیوں پر لیجانا چاہتے ہیں ،پاکستان سے بیرونی مداخلت کو ہمیشہ کیلئے مستر د کرنا ہوگا عوام اس اقدام کیلئے نئی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے ، میڈان پاکستان پالیسیاں ملک کو بلندیوں پر پہنچا سکتی ہیں اس کے علاوہ تمام بیرونی پالیسیاں بے معنی اور عوام سے دھوکہ کے مترادف ہے ،آج کے عظیم دن ہم عہد کرتے ہیںملک وقوم کی ترقی کیلئے سیاسی طور پر اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے اور ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کیلئے آئینہ دکھائیں گے ،سول اپوزیشن کا کردار صرف ملک وقوم کے مفاد میں کرینگے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نی71ویں یوم آزادی کے موقع پر 71پونڈ کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد طیب قادری ،صوبائی رہنما خالد حسن عطاری ،محمد عمران سہروردی ،ضلعی کنوینر محمد عابد قادری ،حافظ جواد برکاتی ،محمد امیں قادری ،سید ساجد کاظمی ،شفیق میئو،بچل قادری ودیگر موجود تھے ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی22کروڑ عوام نے جشن آزادی منا کر مولانافضل الرحمن کی ملک و اداروں مخالف سیاست کو مسترد کردیا ہے، بعض سیاسی ومذہبی جماعتوں میں چھپے ہوئے پاکستان کے غدار اور بھارت کے آلہ کاروں کو اٹھا کر ملک سے باہر پھینکا جائے،آزادی اللہ تعالیٰ کی ایک بہت بڑی نعمت ہے آج تجدید عہد کا دن ہے ہم اپنے مادر وطن پاکستان کو مضبوط خوشحال اور ناقابل تسخیر بنائیں گے ،پاکستان ریاست مدینہ کے بعد نظریے کی بنیاد پر بننے والی دوسری مملکت ہے،نئی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنائے،وطن کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے،نئی حکومت قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، دیگر مقررین کاکہناتھاکہ پاکستان کے اسلامی تشخص،نظریاتی اساس اور جغرافیہ کوجتنانقصان ماضی کے حکمرانوں نے پہنچایاہے اتناکسی نے نہیں پہنچایا۔

(جاری ہے)

جس ملک کا خواب علامہ اقبالؒ اور قائد اعظمؒ نے دیکھا تھا اور جس کی تکمیل کے لیے انہوں نے انتھک محنت کی تھی بدقسمتی سے اس پرجاگیرداروں اور سرمایہ داروں کاقبضہ ہے،حقیقی آزادی کے لیے موجودہ فرسودہ اور کرپٹ نظام کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنا ہوگا،یاد رہے سربراہ پاکستان سنی تحریک کی خصوصی ہدایت پرپاکستان سنی تحریک کے زیراہتمام یوم وفائے پاکستان کے سلسلے میں اسلام آباد، کراچی،راولپنڈی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، مظفرآباد،حیدرآباد، سکھر،خیرپور،گوجرانوالہ، ملتان،فیصل آباد، گجرات،گلگت،اوکاڑہ، اٹک، بہاولپور،پیرمحل، جھنگ، جہلم، چکوال، حافظ آباد، خوشاب، ڈسکہ، ڈیرہ غازی خان، رحیم یارخان، سرگودھا،ساہیوال، سرائے عالم گیر، سیالکوٹ، شیخوپورہ، صادق آباد، قصور، مریدکے،ملکوال، میانوالی، ٹیکسلا، کوٹلی ستیاں، وزیرآباد، بنوں، چارسدہ، خان پور، گوجرہ،کوہاٹ، لکی مروت، مردان، ہری پور، ٹنڈوالہیار،کشمور، لاڑکانہ، نواب شاہ،جام شورو،نوشیروفیروز، باغ،پلندری، میرپور،قلات،مستونگ، لسبیلہ،نصیرآباد سمیت ملک بھر کے 100سے زائدچھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں، کانفرنسیں،سیمیناراورتقاریب پرچم کشائی منعقدکی گئیں۔