سانگھڑ میں جشن آزادی کا دن انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیاہرطرف سبز ہلالی پرچم لہراتے نظر آئے

منگل 14 اگست 2018 22:17

سانگھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) ملک بھر کی طرح ضلع سانگھڑ میں بھی جشن آزادی کا دن انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیاہرطرف سبز ہلالی پرچم لہراتے نظر آئی.جشن آزادی کے موقع پر سب سے بڑی تقریب پولیس لائن سانگھڑ گراونڈ میں منعقد ہوئی جہاں پر پاکستان کا پرچم لہرایا گیا اور پولیس کے چاک و چوبند دستوں نے سلامی پیش کرتے ہوئے مارچ پاسٹ کیا.

تقریب میں ڈپٹی کمشنر سانگھڑ لیاقت علی بھٹی. ایس ایس پی سانگھڑ پیر محمد شاہ. کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے افسران. سماجی سیاسی شخصیات و عام شہریوں. طلبہ وطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی.دوسری جانب پریس کلب سانگھڑ کے سامنے آل سندھی پٹھان یوتھ ضلع سانگھڑ کے پگدارعمر خان خٹک. جمعہ خان خروٹی.

(جاری ہے)

سید انور حیات شاہ. ڈاکٹر شاہد آفریدی کی قیادت میں سینکڑوں پختونوں نے بڑی ریلی نکالی.

اس کے علاوہ ملی مسلم لیگ.اہلسنت والجماعت. سانگھڑصرافہ ایسوسی ایشن.حر جماعت. فیڈریشن آف کامرس کے .یامین قریشی، محمد یوسف،رانا کاشف انجم حبدار مجاہد یونین کے چیرمین رفیق احمد ایڈووکیٹ کی قیادت میں ریلی نکالی اسکے علاوہ مختلف سرکاری نجی اسکولوں میں بھی جشن آزادی کی تقریبات منعقد کی گئیں، اس کے علاوہ عام شہریوں. سماجی تنظیموں کی جانب سے مختلف ریلیوں کی صورت میں پریس کلب سانگھڑ کے سامنے جوش و خروش کے ساتھ یوم آزادی کا دن منایا گیا.

پریس کلب سانگھڑ میں ڈپٹی کمشنر سانگھڑ لیاقت علی بھٹی اور ایس ایس پی سانگھڑ پیر محمد شاہ ودیگر نے یوم آزادی کا کیک کاٹا گیا اور تقریب سے صدر انجم آفتاب، صغیر راجپوت، منورشاھین، عادل مغل، اسلم میمن، دیگر نے خطاب کیا سانگھڑ ضلع انتظامیہ کے زیر اہتمام جیم خانہ کے لان میں فیسٹیول منعقد ہوا لوک فنکاروں نے قومی گیت گا کر محفل کو جھومنے پر مجبور کر دیا . ضلع سانگھڑ میں ھر جانب پاکستان زندہ باد. پاک فوج زندہ باد سندھ پولیس زندہ باد کے نعرے گونجتے رہے