راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب

شہریوں میں صفائی کی اہمیت اجا گر کرنے کیلئے غیرسرکاری تنظیم بیلیورز لائف سکلز ٹرسٹ کے اشتراک سے واک کا اہتمام

منگل 14 اگست 2018 22:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب ہوئی،کیک کاٹا گیا اور شہریوں میں صفائی کی اہمیت اجا گر کرنے کیلئے غیرسرکاری تنظیم بیلیورز لائف سکلز ٹرسٹ کے اشتراک سے واک کا اہتمام کیا گیا،اس موقع پر شہر میں صفائی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے،عوامی اجتماعات ،پارکوں،تجارتی مقامات پر بھرپور صفائی کی گئی، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک نے یوم آزادی پر شجرکاری مہم کیلئے پودے بھی لگائے ،تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ملک بھر میں یوم آزادی بھرپور قومی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے بھی اس حوالے سے مختلف پروگرام ترتیب دئے ،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ایک غیرسرکاری تنظیم بیلیورز لائف سکلز ٹرسٹ نے مشترکہ طور پرشہریوں میں صفائی کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے واک کی اور صفاہی آگاہی کیمپ بھی لگایا گیا،واک پوسٹ گریجویٹ کالج فار گرلزسیونتھ روڈ سے شروع ہو کر سکستھ روڈ پر اختتام پذیر ہوئی،واک میں ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی ڈاکٹر رضوان علی شیردل،سینئر مینیجر آپریشنز ڈاکٹر حامد اقبال،ایگزیکٹو ڈائریکٹر بیلیورز لائف سکلز ٹرسٹ سیٹھ اسامہ جے چترالی،چیئرمین یلیورز لائف سکلز ٹرسٹ عبدالعزیز بٹ،آرڈبلیو ایم سی سٹاف،این جی او کے رضاکاروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،اس موقع پر صفائی آگاہی کے پیغام پر مشتمل پمفلٹس اور کوڑا کرکٹ ڈالنے کیلئے ویسٹ بیگز شہریوں میں تقسیم کئے گئے،جبکہ کیمپ میں بھی صفائی آگاہی کی فراہمی کیساتھ پمفلٹس اور ویسٹ بیگز تقسیم کئے گئے،،اسکے بعد راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ہیڈ آفس ایران روڈ پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہو ئی،اور یوم آزادی کے حوالے سے سپیشل کیک کاٹا گیا،اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر رضوان علی شیر دل ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر بیلیورز لائف سکلز ٹرسٹ سیٹھ اسامہ جے چترالی،چیئرمین یلیورز لائف سکلز ٹرسٹ عبدالعزیز بٹ نے کہا کہ آج کے دن ہم سب ملکر یہ عہد کریں کہ اپنے پیارے وطن کو صاف ستھرا اور سرسبز و شاداب بنائینگے،اپنے گھروں کی طرح اپنے گلی،محلوں شہروں کو بھی صاف رکھیں ،پودے لگائیں ،انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی راولپنڈی کی صفائی ستھرائی کیلئے پر عزم ہے،شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس مشن میں ہمارا بھرپور ساتھ دیں ،یہ ایک مشترکہ عمل ہے ،جسمیں آپکی بھرپور شرکت و تعاون ہمارے لئے مددگار ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :