موٹروے پولیس کی اکہترویں یومِ آزادی تقریبات

تمام ٹال پلازوں اور خصوصی بریفنگ پوائنٹس پر روڈیوزرزمیں تحائف کی تقسیم

منگل 14 اگست 2018 22:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) موٹروے پولیس کی اکہترویں یومِ آزادی تقریبات ، تمام ٹال پلازوں اور خصوصی بریفنگ پوائنٹس پر روڈیوزرزمیں تحائف کی تقسیم کئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس محمد عامر ذوالفقار کی ہدایات پر موٹروے پولیس N-5 نارتھ زون میں ایڈیشنل آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نارتھ رجن غلام رسول زاہد کی زیرِ نگرانی جشنِ آزادی کے اس پر مسرت موقع پرٹریفک کے بہائو کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات مکمل کر لیے گئے ۔

ڈی آئی جی موٹروے پولیس نارتھ زون محمد وقار عباسی نے بتایاکہ نارتھ زون جو کہ پشاور تا لاہور جی ٹی روڈ اور مری ایکسپریس وے پر محیط ہے اور پاکستان کے تقریباً تمام شہروں کو جانے والی ٹریفک نارتھ زون سے گزرتی ہے لہذا جشنِ آزادی کے اس پر مسرت موقع پرروڈ یوزرز کی سہولت، بروقت امداد اور ٹریفک کے بلا تعطل بہائو کویقینی بنانے کیلئے ٹریفک پلان ترتیب دے دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی نے مزید بتایا کہ ٹریفک پلان پر بھرپور عمل درآمد کیلئے ایس ایس پیز اپنے اپنے سیکٹرز میں ٹریفک فلو کی نگرانی کی جبکہ ڈی ایس پیز اپنے بیٹ ایریاز میں مسلسل پٹرولنگ کو یقینی بنائی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔ایڈیشنل آئی جی نارتھ رجن غلام رسول زاہد نے مری ایکسپریس وے پر لگائے گئے خصوصی روڈ سیفٹی اسٹال کا دورہ کیا جہاں پر روڈ سیفٹی سے متعلق سوال و جوابات کے مقا بلے کا انعقاد ہوا ا ور ایڈشنل آئی جی نارتھ رجن غلام رسول زاہد نے بچوںمیں خصوصی گفٹس تقسیم کیے۔

ڈی آئی جی این فائیو نارتھ زون نے بتایا کہ این فائیو نارتھ زون کے تمام ٹال پلازوں پر خصوصی بریفنگ پوائینٹس کے ساتھ ساتھ جشن آزادی سٹال لگائے گئے جہاںخصوصی بریفنگ افسران روڈ یوزرز کو روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی دی گئی ۔ڈی آئی جی نے بتایا کہ تمام سیکٹرز میں جشن آزادی ریلیاں منعقد کی گئی اور یومِ آزادی کے موقع پر ون ویلنگ کرنے والے موٹرسائیکل سواروںاوردیگر ٹریفک بے ضابطگیوں کے تدارک کے لیے سپیشل سکواڈز کا قیام عمل میں لایاگیا۔

ڈی آئی جی نے کہا کہ یومِ آزادی کے موقع پر پولیس اور عوام کے درمیان دوریوںکے خاتمے اور اچھے پولیس پبلک ریلیشن استوار کرنے کیلئے این فائیو نارتھ زون کے تمام ٹال پلازوں اور خصوصی بریفنگ پوائینٹس پر روڈ یوزرز میں تحائف تقسیم کیے گئے ۔