عید الاضحیٰ: ہیواوے فونز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

منگل 14 اگست 2018 22:24

عید الاضحیٰ: ہیواوے فونز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) عید الاضحیٰ قریب آنے پر پاکستان میں 2 اسمارٹ فونز فروخت کرنے والی بڑی کمپنی ہیواوے کی جانب سے ڈیوائسز کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عید الاضحیٰ کے پرمسرت تہوار کو دیکھتے ہوئے ہیواوے کے چند فونز کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

3فونز کی قیمتوں میں ایک ہزار سے 4 ہزار روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔

اب ہیواوے وائی فائی پرائم 2018 17 ہزار 999 روپے کی بجائے 16 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا، اس طرح اس کی قیمت میں ایک ہزار روپے کمی کی گئی ہے۔ اسی طرح میٹ 10 لائٹ کی قیمت ڈیڑھ ہزار روپے کمی سے 32 ہزار 999 روپے کی بجائے 31 ہزار 499 روپے کردی گئی ہے۔ پی 20 لائٹ کی قیمت میں سب سے زیادہ 3 ہزار روپے کمی کی گئی ہے اور یہ 39 ہزار 999 کی بجائے 36 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا۔