پاک فضائیہ نے یوم آزادی روایتی جوش و جذبہ سے منایا

منگل 14 اگست 2018 22:33

لاہور۔14 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) پاکستان ائیر فورس نے 71واں یوم ِ آزادی قوم کے شانہ بشانہ روایتی جوش و جذبہ سے منایا ۔ دن کا آغاز پاک فضائیہ کی تمام مساجد میں نمازِ فجر کے بعد خصوصی دعائوں سے ہوا جن میں ملکی سا لمیت، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں پاک فضائیہ کے تمام بیسز پر ائیرمین اور سویلین حضرات نے اکٹھے ہوکر قومی ترانہ گایا۔

اس دن کو شایانِ شان طریقے سے منانے کے لیے ہیڈکوارٹرز سنٹرل ائیر کمانڈ لاہور میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی ائیروائس مارشل عرفان احمد، ائیر آفیسر کمانڈنگ،سنٹرل ائیر کمانڈ نے پرچم کشائی کی اورپاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کا پیغام پڑھ کر سنایا۔