نواز شریف کے خلاف کھلی عدالت میں سماعت ہونی چاہیے :پرویز رشید

منگل 14 اگست 2018 22:39

نواز شریف کے خلاف کھلی عدالت میں سماعت ہونی چاہیے :پرویز رشید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) مسلم لیگ ن کے رہنما سنیٹرپرویز رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کیخلاف کھلی عدالت میں سماعت ہونی چاہیے،اگر احتساب کا عمل پردوں کے پیچھے چھپایا گیا تو شکایات میں اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کیخلاف بغیر شواہد اور دستاویزات کے مقدمات چلائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا اگر احتساب کا عمل پردوں کے پیچھے چھپایا گیا تو شکایات میں اضافہ ہوگا، اور ہم یہ سمجھنے میں حق بجانب ہوں گے کہ چوری چھپے واردات کی کوشش کی جا رہی ہے۔