پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا پارلیمانی پارٹی اراکین کی آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات

صوبہ کی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور

منگل 14 اگست 2018 22:42

پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا  پارلیمانی پارٹی اراکین کی آصف زرداری اور ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کے اراکین نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پارٹی کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات کرنے والوں میں شیر اعظم وزیر، آحمد کنڈی، ثنائ اللہ، باچہ صالح، اور نگہت اورکزائی شامل تھے ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی صوبہ پختونخوا کے صدر ھمایون خان اور فیصل کریم کنڈی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں صوبہ کی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ ۔طارق ورک