پاکستان کی سا لمیت اور بقاء کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،سٹیشن کمانڈرنوشہرہ

منگل 14 اگست 2018 22:43

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) اسٹیشن کمانڈر نوشہرہ بریگیڈئر نذیر حسین خان اورایگزیکٹو آفیسر کنٹو نمنٹ بورڈ شہرہ عرفان احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کی سا لمیت اور بقاء کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ملک کو بڑی قربانیوں کے بعد آزادی کیاگیا ہے اور آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں پاکستان خصوصاً خیبرپختونخوا سے دہشتگردی کاخاتمہ کرکے عوام کو پرامن ماحول فراہم کردیا ہے ہم نوشہرہ کینٹ کو ایک ماڈل اور خوبصورت شہربنائیں گے اور ملک و قوم کی ترقی فلاح و بہبود کی خاظر ہر قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے ان خیالات کااظہار اسٹیشن کمانڈر نوشہرہ بریگیڈئیر نذیر حسین خان نے اسٹیشن ہیڈ کوارٹر نوشہرہ اور کینٹ ایگزیکٹو افیسر نوشہرہ عرفان احمد نے کینٹ بورڈ نوشہرہ کینٹ افس میں جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کے ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسٹیشن ہیڈ کوارٹر نوشہرہ میں پاک فوج کے چاق چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔جشن آزادی کے موقع پر اسٹیشن ہیڈ کوارٹر اور کینٹ بورڈ کے دفتر کو سبز ہلالی جھنڈوں اور برقی قمقوں سے سجایا گیا تھا جبکہ رات کو چراغاں اور آتش بازی بھی کی گئی ۔ جبکہ کینٹ بورڈ نوشہرہ اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کار ریلی کا بھی اہتمام کیا اس موقع پر موجود معززین علاقہ اور سکول بچوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی تقریب میں سیکرٹری کینٹ بورڈ نوشہرہ محمد امین، ٹیکس سپرڈنٹنٹ قاسم خان ،اکاونٹنٹ امجد حسین ، اور دیگر سٹاف ممبرز بھی موجود تھے تقریباب سے خطاب کرتے ہوئے اسٹیشن کمانڈر نوشہرہ بریگیڈئر نذیر حسین خان اور ایگزیکٹو افیسر عرفان احمد نے کہا کہ آزادی ایک نعمت ہے اور آزاد قومیں ہمیشہ اپنی شناخت برقرار رکھنے کیلئے ہمہ وقت جدوجہد کررہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو بحیثیت قوم دہشتگردی، کرپشن کے خاتمے اور ملک کی سا لمیت اور بقاء کیلئے متحد ہونا ہوگا کیونکہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو رب کے فضل سے قدرتی معدنیات سے مالا مال ہے اگر ضرورت ہے تو اس ملک کو وہ قوم کی ایمانداری اور فرض شناسی کی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چل کراس ملک کی حفاظت اور سا لمیت وبقاء کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

اسی طرح رسالپور کینٹونمنٹ بورڈ ر کے ایگزیکٹوآفیسر مجاہد شاہ نے ر سالپور گرلز ہائی سکول رسالپور کینٹ میں جشن آزادی کی تقریب 14اگست کی تقریبات کااغاز قومی پرچم لہر اکرکیاگیا۔ اس موقع پر ایک سادہ مگر پرُ وقار تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں پرنسپل اور عملے ، طلباء وطالبات نے شرکت کی۔ بچوں نے قومی ترانہ پیش کرکے شائقین سے داد وصول کی