پشاورپولیس نے قمار بازی کی محفل الٹ کر3 قمار بازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا

منگل 14 اگست 2018 22:45

پشاورپولیس نے قمار بازی کی محفل الٹ کر3 قمار بازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) پشاورپولیس نے قمار بازی کی محفل الٹ کر3 قمار بازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے انکے قبضے سے آلات قمار بازی اور داؤ پر لگی رقم اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق کو عوام الناس کی طرف سے شکایت موصول ہوئی کہ پشاور سٹی تھانہ پھندو کی حدودخٹک چوک میں مشہور قمار باز افتخار عرف افتخارے ولد حنیف گل ساکن خٹک چوک کے بھیٹک میں چند افراد جوا کھیلنے میں مصروف ہیں۔

اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے ایس پی سٹی نے اے ایس پی گلبہار حسن جہانگیر اور ایس ایچ او پھندو عرفان اللہ خان اور دیگر نفری پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ اے ایس پی گلبھار حسن جہانگیر کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جائے وقوع بالا پر نہایت حکمت عملی سے جوئے میں مصروف ملزمان کو اسلحہ سمیت قابو کرتے ہوئے ملزمان کے قبضے سے آلات قماربازی اور داو پر لگی نقد رقم کے ساتھ ساتھ ایک عدد پستول بھی بر آمد کر لیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان نے اپنا نام غلام سرور ولد حضرت عمر ساکن گل بہار،نعمان ولد کریم اور حیات ولد رحیم گل ساکنان شاہ ڈھنڈ بتلایا جبکہ ایک ملزم افتخار ولد حنیف گل ساکن خٹک چوک رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔ تمام ملزمان کے خلاف حسب ضابطہ مقدمہ درج کر کے حوالات منتقل کر دیا گیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :