آزادی ایک نعمت ہے ،ہمیں بحیثیت آزاد قوم ملک کی ترقی،خوشحالی کے لیے عملی کردار ادا کرنا چاہیے،کمشنر سبی ڈویژن

منگل 14 اگست 2018 22:50

کوئٹہ ۔14اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) گورنمنٹ ہائی اسکول چینہ زیارت میں 14اگست کے دن چینہ زیارت میں جشن آزادی کے سلسلے میں ایک رنگارنگ اورپروقارپروگرام کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام کے مہما ن خصوصی کمشنر سبی ڈویژن محمد ایازمندوخیل تھے ۔پروگرام میں ڈپٹی کمشنر زیارت قادر بخش پرکانی ،ڈی پی او اسرار احمد عمرانی ،اسسٹنٹ کمشنر احسان انور ڈی ای او محمد اسلم ،تحصیلدار نور احمد ،حاجی عبدالکریم پانیزئی ،حاجی بختیار خان ،مولوی محمد سلیم ،مولوی عبدالقدیر اور بڑی تعداد میں قبائلی معتبرین نے شرکت کی ۔

پروگرام میں اسکول کے طلباء وطالبات نے ملی نغمے ،تقاریر ،اور ٹیبلو پیش کئے۔تقریب سے کمشنر سبی ڈویژن محمد ایاز مندوخیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی ایک نعمت ہے ،ہمیں بحیثیت ایک آزاد قوم ملک کی ترقی،خوشحالی کے لیے عملی کردار ادا کرنا چاہیے،پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال ملک ہے ،ان وسائل کو استعمال کرنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ معیاری تعلیم کے ساتھ ملک کی ترقی میں کردار ادا کریں ،معیاری تعلیم پر توجہ دیکر ہم ملک اور قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں ۔پروگرام کے آخر میں کمشنر سبی ڈویژن محمد ایاز مندوخیل ،ڈپٹی کمشنر قادر بخش پرکانی ،ڈی پی او اسرار حمد عمرانی نے پوزیشن ہولڈرز طلباء میں انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :