ڈی جی ایچ ڈی اے سیکریٹریٹ حیدرآباد میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب کا انعقاد

ہم جس شعبے سے بھی تعلق رکھتے ہوں اس شعبے میں ایمانداری سے کام کرتے ہوئے ملک و قوم کو مضبوط کرنے میں اپنا موثرکردار ادا کریں، عبدالوحید شیخ

منگل 14 اگست 2018 23:15

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) پاکستان کا 71 واں جشن آزادی بھرپور قومی جذبے اور شایان شان طریقے سے منانے کے سلسلے میں ڈی جی ایچ ڈی اے سیکریٹریٹ حیدرآباد میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی ڈویژنل کمشنر حیدرآباد عبدالوحید شیخ، مہمان اعزازی ڈی آئی جی حیدرآباد سلطان علی خواجہ، میئر حیدرآباد سید طیب حسین ،ڈپٹی کمشنر حیدرآباد محمد اسلم سومرو، ایس ایس پی حیدرآباد عدیل چانڈیو ،اے ڈی سی ون حیدرآباد شکیل ابڑو،اسسٹنٹ کمشنر سمیت دیگر محکموں کے افسران کے علاوہ مختلف اسکولوں کے اساتذہ و طالبعلموں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ڈویژنل کمشنر حیدرآباد عبدالوحید شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ14 اگست کے دن ہمارا وطن پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک آزاد قوم کی حیثیت سے ابھرا آج کا دن ہمیںیہ درس دیتا ہے ہم جس شعبے سے بھی تعلق رکھتے ہوں اس شعبے میں ایمانداری سے کام کرتے ہوئے ملک و قوم کو مضبوط کرنے میں اپنا موثرکردار ادا کریں، انہوں نے ملی نغمے اور ٹیبلوز پیش کرنے والے طالبعلموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کارکردگی دیکھ کر آج میں نے ان کے دلوں میں موجود پاکستان کے لیے جذبے کو محسوس کیا، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ہمت و توفیق عطا فرمائے کہ ہم قوم و ملت کی بہترطریقے سے خدمت اورآزادی کی قدرکرسکیں ۔

(جاری ہے)

مہمان اعزازی ڈی آئی جی حیدرآباد سلطان علی خواجہ نے کہا کہ برصغیر کی قومیں تاریخ میں آزاداور پروقار ہی ہیں لیکن جب غلطیاں کی گئیں متحد نہیں رہا گیا، وقت کی مناسبت سے قدم آگے نہیں بڑھایاگیا تو انہیں غلامی کا توق سہنا پڑاپھرایک سو سال بعدہمارے رہنماء علامہ اقبال ، مولانا محمد علی جوہر،سرسید احمد خان اور قائد اعظم محمد علی جناح کی ایک لمبی جدوجہد کے بعدہمیں یہ آزادی نصیب ہوئی- ہمیں یہ آزادی درس دیتی ہے کہ اگر ہمیں آزاد فضا کو قائم رکھنا ہے تو جستجو،محنت،دیانتداری ، اعلیٰ کردار، اتفاق اور ویزن ان سب چیزوں کو ساتھ لیکر چلنا ہوگا-انہوں نے کہا کہ آج ہمیں ایک عہد کرنا چاہیے کہ ہم اس قوم کی خدمت کریں گے ہمارے پاکستان کی آبادی 205 ملین ہے اسے اگر 24 گھٹنوں سے ضرب کیا جائے تو یہ ایک بہت بڑا ہندسہ بنتا ہے اور جب اتنے سارے لوگ ہرلمحہ ملک کی خدمت کرے تو وہ دن دور نہیںجب ہمارا ملک پاکستان دنیا کے صف اول کے ملکوں میں پہچانا جائے ۔

میئر حیدرآباد سید طیب حسین نے کہا کہ جو عناصر پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کررہے ہیں انشااللہ وہ اپنے مزموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکے گئے، انہوں نے کہا کہ آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے اور ہمیں اس بات کا عہد کرنا چاہیے کہ ہم مل جل کر اتفاق کے ساتھ اس وطن عزیز میں رہیںاور ان تمام عوامل کے لیے جدوجہد کریں جس کے لیے یہ ملک حاصل کیا گیا تھا اور اپنی اپنی ذمہ داریاں نبھائیں، انہوں نے ضلع انتظامیہ کو یوم آزادی کے پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد دی ا ور کہا کہ طالبعلموں کی کارکردگی دیکھ کر انہیں یہ حوصلہ ملا کہ ہمارا مستقبل بہت روشن ہے۔

ڈپٹی کمشنر حیدرآباد محمد اسلم سومرونے کہا کہ یہ تمام بچے ہمارا مستقبل ہیں اور ان کی شاندار کارکردگی دیکھ کریوم آزادی سے متعلق جذبہ دوبالا ہوگیااور یہ احساس بھی ہوا کہ ہمارا مستقبل کتنا روشن ہے - انہوں نے کہا کہ آج کے دن اللہ تعالیٰ نے ہمیں اتنا پیارا ملک عطا فرمایا اس لیے آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا چاہیے کہ ہم جس بھی شعبے سے تعلق رکھتے ہوں اپنا کام ایمانداری اور محنت سے کریں گے -قبل ازیں مہمان خصوصی ڈویزنل کمشنر حیدرآباد عبدالوحید شیخ ، اعزازی مہمان ڈی آئی جی حیدرآباد سلطان علی خواجہ نے ٹھیک صبح نو بجے قومی پرچم لہراکرتقریب کا باقاعدہ آغاز کیااور قومی ترانہ پڑھا گیاجس کے بعد مختلف اسکولوں کے طالب علموں نے پریڈ،ملی نغمے اور ٹیبلوز پیش کیے جبکہ پروگرام کے اختتام پرکمشنر حیدرآباد اور ڈی آئی جی حیدرآباد نے جشن آزادی کی تقریب کے انعقاد میں واضع کارکردگی دکھانے والے افسران و عملے سمت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مختلف اسکولزکے طالبعلموں میں تعارفی اسناد تقسیم کیے اور ڈی جی ایچ ڈی اے سیکریٹریٹ حیدرآبادکے احاطے میںشجرکاری مہم کے سلسلے میں پودے بھی لگائیں۔