پاک فضائیہ کے سربراہ کا پاک فضائیہ کو صاف ،سرسبز اور مشفق ادارہ بنانے کا عزم،ائیر ہیڈکوارٹرز کے احاطہ میں پودا لگا کر مون سون شجر کاری مہم کا آغا ز کیا

منگل 14 اگست 2018 23:35

پاک فضائیہ کے سربراہ کا پاک فضائیہ کو صاف ،سرسبز اور مشفق ادارہ بنانے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) پاکستان کے 71ویں جشن آزادی کے مبارک موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کے تمام افراد سے خطاب کیا۔حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف نے کہا کہ جہاں پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں پرہماری بھرپور توجہ ہے وہیں تعمیر ملت کے اقدامات کے ذریعے ملکی خوشحالی کے لئے کام کرنا ہمارا مقدس فریضہ ہے۔

اس موقع پر ائیر چیف نے پاک فضائیہ کو صاف سر سبز اور مشفق ادارہ بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔اسی تناظر میں ائیر چیف نے ائیر ہیڈکوارٹرز کے احاطہ میں پودا لگا کر مون سون شجر کاری مہم کا آغا ز کیا۔ اسی دوران تمام ریجینل ائیر کمانڈز میں پاک فضائیہ کے افراد نے ایک لاکھ پودے لگائے۔

(جاری ہے)

اس مہم کے دوران پاک فضائیہ کی تمام بیسز اور فارمیشنز میں پچاس لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔

ائیر چیف نے پاک فضائیہ کے فیمیلیز خصوصاًً نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اس نیک مقصد کے لئے آگے بڑھیں اور زیا دہ سے زیادہ درخت لگ کر ملک میں سر سبز انقلاب کی بنیاد رکھیں۔ ائیر چیف نے کہا کہ اس مہم سے نہ صرف پاکستان کو ایک بہترین ماحول کا حامل ملک بننے میں مدد ملے گی بلکہ اس سے ہمارا ایکو سسٹم بھی بہتر ہو گا۔انہوں نے پانی اور بجلی کے بہتر استعمال پر زور دیا تاکہ ملک میں آبی ذخائر کی کمی کے مسئلے سے نبٹنے میں آسانی ہو۔