مکہ مکرمہ میں یوم آزادی پاکستان کی پروقار تقریب

تقریب میں حجاج کرام کی پرجوش شرکت ، پاکستان زندہ باد، پاک سعودیہ دوستی زندہ باد کے نعرے،پاکستان کی سلامتی ، ترقی ، خوشحالی ، سا لمیت کے دفاع کی دعائیں مانگی گئیں

منگل 14 اگست 2018 23:46

مکہ مکرمہ میں یوم آزادی پاکستان کی پروقار تقریب
اسلام آباد 14 ۔ اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) سعودی عرب میں وزارت مذہبی امور کے حج مشن کے زیر اہتمام جشن آزادی کی پر وقار تقریب عزیزیہ جنوبیہ بلڈنگز212 مکہ مکرمہ میں منعقد ہوئی جس میں سیکٹر کمانڈر ہمایوں، محمد ابراہیم، عابد چیمہ، سردار قیصر ، منیر احمد ،چیئر مین حج کمیٹی ڈاکٹر شوکت علی ملک ،محمد حسن ملک ،میاں مبشر ضیاء ،علی حسن، مریم ، ڈاکٹر راشد محمود، سلمان بشیر،عدنان ادریس،احسان الحق، ظاہر بینیجی ابو محمد سیفا، حج مشن کے اراکین،معاونین حج ، حجاج اکرام اور سٹاف ممبران نے شرکت کی ۔

تقریب سے شرکاء نے پاکستان کی سلامتی ، ترقی ، خوشحالی ، سا لمیت کے دفاع کی دعائیں مانگی گئیں ۔ اس موقع پر پاکستان زندہ باد ، سعودی عرب زندہ باد کے پر جوش نعرے لگائے گئے ۔

(جاری ہے)

تقریب میں شریک پاکستان کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین حجاج اکرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور وطن عزیز کے لئے والہانہ جذبوں کا اظہار کیا ۔ سیکٹر کمانڈر ہمایوں نے کہا کہ پاکستان ہماری امیدوں اور تمنائوں کا مرکز ہے اور اہل وطن جہاں کہیں بھی ہوں وہ قومی تہوار جوش و خروش کے ساتھ مناتے ہیں ۔

اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا ۔ بچوں نے ملی نغمے گا کر پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کیا ۔ تقریب سے ترکی سے تعلق رکھنے والے ظاہر بینیجی ابو محمد سیفا نے بھی خطاب کیا ۔ اور اہل پاکستان کو یوم آزادی پاکستان کی مبارکباد پیش کی ۔ جشن آزادی کی پروقار تقریب کے دوارن پاک ترک دوستی زندہ باد کے نعرے لگائے گئے ۔