گواادر کے ساحلو ں سے لے کر ملک کے دیگر علاقوں تک ہم آزاد فضائوں میں پرامن زندگی گزاررہے ہیں، یہ سب ہمارے شہدا کی قربانیوں کا ثمر ہے ،نگران وزیراطلاعات خرم شہزاد

بدھ 15 اگست 2018 00:20

سبی ۔14اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) نگران صوبائی وزیر اطلاعات وترجمان حکومت بلو چستان ملک خرم شہزاد نے کہاہے کہ پاکستان کے 71ویں یوم آزادی کے موقع پر ملک کے طول وعرض میں سبز ہلالی پرچم کا بلند ہونا نوید مسرت ہے آج پورے ملک کے عوام اتفاق واتحاد اور ملی جوش جذبے سے ملک کی بقاء اوراستحکام کیلئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کیلئے تیار ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے سبی گیریژن میں پرچم کشائی کی تقریب میں سول وفوجی آفیسران ،طالب علموں ودیگرسے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوںنے کہا کہ گوادر کے ساحلو ں سے لے کر ملک کے دیگر علاقوں تک ہم آزاد فضائوں میں پرامن زندگی گزاررہے ہیں یہ سب ہمارے شہدا کی قربانیوں کا ثمر ہے جنہوں نے اس ملک کی آزادی کیلئے اپنا سب کچھ قربان کردیا ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ آج ہمیں داخلی اور خارجی سطح پر مختلف مسائل کا سامنا ہے اس ضمن میں پاکستان کے عوام کو ملک کی بھلائی کی خاطر تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے دریں اثناء ملک خرم شہزادسبی کینٹ میں درخت لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیااس موقع پر انھوں نے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے لہذا ہمیں اپنے ملک کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک رکھنے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ماحول کو خوشگوار بنانا ہوگا ۔

انھوں نے کہاکہ درخت ہمارے دوست ہیں جن کے لگانے سے ہمارے علاقوں کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے اور یہ درخت ہمیں آکسیجن بھی مہیاکرتے ہیں انھوں نے کہاکہ معاشرے کے ہرفرد کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے حصے کا درخت لگا کراس مکمل دیکھ بھال بھی کرے ۔ملک خرم شہزاد نے 14اگست موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی کے ہمراہ سبی میں مریضوں کی عیادت کی اور انھیں تحائف بھی دیئے ۔ملک خرم شہزاد نے ڈسڑکٹ جیل سبی کا بھی دورہ کیا جہاں انھوںنے قیدیوں سے ملاقات کی اور دن کا کھانا قیدیوں کے ساتھ کھایا اس موقع پر انھوں نے شجرکاری مہم کے حوالے سے جیل میں پودا بھی لگایا قبل ازیں نگران صوبائی وزیر جیل پہنچے تو جیل میں متعین پولیس اہلکاروں نے انھیں سلامی پیش کی ۔