یورو زون کے طے شدہ بجٹ کو یورپی یونین کے وسیع تر اخراجاتی فنڈ کا حصہ بنایا جا سکتا ہے،جرمن چانسلر انجیلا میرکل

بدھ 15 اگست 2018 00:30

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہا ہے کہ یورو زون کے طے شدہ بجٹ کو یورپی یونین کے وسیع تر اخراجاتی فنڈ کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ یورو زون کے لیے علیحدہ سے ایک وزیر مالیات رکھنے کی فوری ضرورت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق جرمن چانسلر نے ان خیالات کا اظہار ملک کے مشرقی شہر ژینا میں شہریوں سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے فرانس کے ساتھ رواں برس جون میں طے پانے والے معاہدے کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقتصادی پیداوار کو مستحکم کرنے کے علاوہ سرمایہ کاری کے نئے مواقع بھی فراہم کرے گا۔