افغانستان کے شمالی صوبے فریاب کے فوجی مرکز کیمپ پر طالبان کے حملے میں 17 افراد ہلاک،19 زخمی

بدھ 15 اگست 2018 00:30

افغانستان کے شمالی صوبے فریاب کے فوجی مرکز کیمپ پر طالبان کے حملے میں ..
کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) افغانستان کے شمالی صوبے فریاب کے فوجی مرکز کیمپ چِنایا پر طالبان عسکریت پسندوں کے حملے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے نے بتایا کہ افغان وزارت دفاع کے ترجمان غفور احمد جاوید کے مطابق افغان فوجی مرکز کیمپ چِنایا کا محاصرہ 3 روز قبل کیا گیا تھا جس میں کٴْل 140 فوجی مقیم تھے۔ صوبہ فریاب کی صوبائی کونسل کے رکن طاہر رحمانی نے بتایا کہ اس کیمپ پر طالبان نے قبضہ پیر اور منگل کی درمیانی شب میں کیا۔