مالی کے موجودہ صدر ابراہیم بوبکر کیتا نے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی حاصل کر لی

بدھ 15 اگست 2018 00:30

بماکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) شورش زدہ افریقی ملک مالی کے موجودہ صدر ابراہیم بوبکر کیتا نے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ابراہیم بوبکر کے ترجمان نے بتایا کہ صدر کیتا کو عبوری گنتی کے دوران واضح برتری حاصل ہوگئی ہے۔ موجودہ صدر کو اپوزیشن لیڈر صومائلا سیسے کا سامنا تھا۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کامیاب صدر کو صرف 41 فیصد ووٹ حاصل ہوئے تھے اور اب دوسرے مرحلے کی ووٹنگ اتوار کو ہوئی تھی جس میں انہوں نے واضح برتری کا دعوٰی کیا ہے۔