Live Updates

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں دراڑ کی پیش گوئی کر رہا ہوں، شاہ محمود قریشی

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 15 اگست 2018 09:46

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں دراڑ کی پیش گوئی کر رہا ہوں، شاہ محمود ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15اگست ۔2018ء) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں دراڑ کی نشاندہی کی ہے۔ قومی اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں غیر فطری اتحاد ہے۔مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں دراڑ کی نشاندہی کر رہا ہوں۔دونوں جماعتوں کو ایک دوسرے پر تحفظات کا اظہار ہے۔

دونوں جماعت کا حوصلہ ہو گا کہ خورشید شاہ کو ووٹ دیں۔ہمیں اُمید ہے ہمارے اُمیدوار کامیاب ہوں گے ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کا ہر ممبر قومی اسمبلی، حلیف جماعتیں اور اتحادی ہمیں ووٹ دے گا۔ قومی اسمبلی میں آج سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہو گا۔ سپیکر کیلئے تحریک انصاف کی جانب سے اسد قیصر جبکہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے خورشید شاہ اُمیدوار ہیں۔ ڈپٹی سپیکر کیلئے تحریک انصاف کی جانب سے نامزد قاسم سوری اور متحدہ اپوزیشن کے اسد محمود کے درمیان مقابلہ ہو گا۔قومی اسمبلی کا اجلاس پیکر ایاز صادق کی زیر صدارت 10بجے شروع ہو گا ۔ اجلاس میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہو گا ۔ اجلاس میں ارکان اسمبلی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات