ڈالر کی گرتی ہوئی ساکھ کو آخری دھکا دینے کی ضرورت ہے، روسی وزیر خارجہ

بدھ 15 اگست 2018 10:00

ڈالر کی گرتی ہوئی ساکھ کو آخری دھکا دینے کی ضرورت ہے، روسی وزیر خارجہ
ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) روس کے وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ڈالر کی گرتی ہوئی دیوار کو اب آخری دھکا دینے کا وقت آن پہنچا ہے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہا کہ دنیا اب ڈالر سے نجات حاصل کرنا چاہتی ہے اور ڈالر بھی مسلسل تنزلی کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ روس اب ترکی اور دیگر ممالک کے ساتھ تجارت کے لیے قومی کرنسیز میں لین دین کے راستے تلاش کر رہا ہے۔

تاہم لاوروف نے اس عزم کا اظہار نہیں کیا کہ روس ترکی کے ساتھ ڈالر میں لین دین ختم کرنے والا ہے۔ انہوں نے اپنے ترک ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ڈالر کے نامناسب کردار کی وجہ سے اس کے بطور عالمی کرنسی استعمال میں گراوٹ ہوگی اور اس کے افعال محدود ہو کر رہ جائیں گے۔