لاکھ سے زائد عازمین حج حجاز پہنچ چکے ہیں،گورنر مکہ

بدھ 15 اگست 2018 11:10

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) سعودی عرب کی سرکاری حج کمیٹی کے چیئرمین اور گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل نے دنیا بھر سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے مٴْملکت میں پہنچنے والے اللہ کے مہمانوں کی نئی تفصیلات اور اعدادو شمار جاری کیے ہیں۔عرب خبرساںا دارے کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ اب تک 15 لاکھ 21 ہزار عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

مکہ معظمہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ عازمین حج انڈونیشیا سے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے بعد بالترتیب پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، ترکی، ایران سے بڑی تعداد میں عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ حجاج کرام کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ اندرون ملک سے 2 لاکھ 24 ہزار 655 افراد کو حج کی اجازت دی گئی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ عازمین حج کے حوالے سے بعض جعلی حج دفاتر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایسے 87 فرضی دفاتر بند کردیے گئے ہیں۔ حج قواعد کی خلاف ورزی 3 لاکھ 55 ہزار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی اور 2760 افراد کی غیرقانونی طریقے سے حجاج میں شمولیت کی کوشش ناکام بنائی گئی۔