صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ طلاق لینے پر مشاورت کررہی ہیں۔نیومین

میلانیا ٹرمپ اپنے شوہر کو شرمندہ کرنے کے لئے قصداً خلاف معمول لباس پہنتی ہیں۔ ٹرمپ کے سابقہ نائب اوماروسا اونی مینی گالٹ نیومین کا انکشاف

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 15 اگست 2018 11:23

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ طلاق لینے پر مشاورت کررہی ہیں۔نیومین
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 اگست۔2018ء) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابقہ نائب اوماروسا اونی مینی گالٹ نیومین نے امریکی رائے عامہ میں مباحث کی راہ ہموار کرنے والی سرپِھرا نامی کتاب میں کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ طلاق لینے کے لئے دن گن رہی ہیں۔نیومین نے کہا ہے کہ میلانیا ٹرمپ اپنے شوہر کو شرمندہ کرنے کے لئے قصداً خلاف معمول لباس پہنتی ہیں۔

ان کے لباس پر نگاہ ڈالنے سے بغاوت واحد مقصد دکھائی دیتا ہے‘ مجھے یقین ہے کہ میلانیا یہ اسٹائل اپنے شوہر کو سزا دینے کے لئے اختیار کئے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ٹرمپ اپنے غلطیوں کا ازالہ کرنے کے لئے زبردستی اپنی اہلیہ کو مہاجرین کے مرکز میں لے کر گئے، اسی وجہ سے میلانیا نے احتجاجا ‘مجھے حقیقتا کوئی پرواہ نہیں ہے’ کی تحریر والی جیکٹ پہن رکھی تھی۔

(جاری ہے)

نیومین نے دعوی کیا ہے کہ ٹرمپ کی ازدواجی زندگی ایک چٹان کے کنارے پر آ گئی ہے اور میلانیا اپنے شوہر کے عہدہ صدارت کی مدت پوری ہوتے ہی طلاق لینے کی خواہش مند ہیں۔ جہاں تک میرا خیال ہے میلانیا دن گن رہی ہیں کہ کب ان کے شوہر کے عہدہ صدارت کی مدت پوری ہو اور وہ ان سے طلاق لیں۔واضح رہے کہ نیومین وائٹ ہاﺅس کے گنے چنے ایفرو امریکن باشندوں میں سے ایک ہیں۔

انہوں نے صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم میں فرائض ادا کئے اور انتخابات میں کامیابی کے بعد ٹرمپ کے نائب منتخب ہوئے تھے۔نیومین نے وائٹ ہاﺅس میں گزارے ہوئے دنوں کے بارے میں تحریر کردہ کتاب میں ٹرمپ کو ‘نسل پرست’ ٹھہرایا ہے تاہم صدر ٹرمپ نے ان کے دعووں کی تردید کی ہے۔انہوں نے صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم میں فرائض ادا کئے اور انتخابات میں کامیابی کے بعد ٹرمپ کے نائب منتخب ہوئے تھے۔نیومین نے وائٹ ہاﺅس میں گزارے ہوئے دنوں کے بارے میں تحریر کردہ کتاب میں ٹرمپ کو ‘نسل پرست’ ٹھہرایا ہے تاہم صدر ٹرمپ نے ان کے دعووں کی تردید کی ہے۔