امریکا میں پاکستانی سفارتخانے میں راحت فتح علی خان کا کنسرٹ

پروقار کنسرٹ میں پاکستانی سفیرعلی جہانگیر صدیقی اور پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے بے مثال قربانیاں دیں‘ایلس ویلز کاکنسرٹ سے خطاب

بدھ 15 اگست 2018 12:00

امریکا میں پاکستانی سفارتخانے میں راحت فتح علی خان کا کنسرٹ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) یوم آزادی کی خوشیاں دوبالاکرنے کیلئے واشنگٹن میں پاکستان کے سفارتخانے میں راحت فتح علی خان کاپروقارکنسرٹ منعقد ہوا جس میں گلو کار راحت فتح علی نے شاندار پر فارمنس پیش کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں پاکستانی سفیرعلی جہانگیر صدیقی اور پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر امریکا کی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری برائے جنوبی ایشیاایلس ویلز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے بے مثال قربانیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیامیں امن واستحکام کیلئے پاکستان کیساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :